لندن (وجاہت علی خان سے) صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر ترین رہنما اور انتہائی دیانتدار سمجھے جانے والے پارلیمنٹیرین نے 64 سال کی عمر میں ایک اور شادی کر لی ہے ”خبریں“ کے باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ انہوں نے خفیہ طور پر یہ شادی کی ہے، ان کی دلہن ایک نوجوان اور خوبصورت خاتون ہیں اور وہ پہلے سے شادی شدہ بھی نہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ نوبیاہتا جوڑا گزشتہ ہفتے مختصر دورے پر لندن میں تھا اور چند روز یہاںگھومنے کے بعد دونوں واپس جا چکے ہیں، بتایا گیا ہے کہ مذکورہ سینئر ترین رہنما رواں ماہ کے آخر میں دوبارہ لندن آئیں گے اور متوقع طور پر یہاں وہ اپنی کتاب کی ایک تعارفی تقریب میں بھی شرکت کرینگے۔