تازہ تر ین

این اے 120ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دیئے جانے سے خالی ہونے والی نشست این اے 120 پر ضمنی الیکشن17 ستمبر کو ہو گا۔ جب کہ کاغذات نامزدگی 10 سے 12 اگست تک جمع کرائے جائیں۔ الیکشن کمشن نے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جس کے بعد حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور اپوزیشن جماعتیں پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی سرگرم ہو گئی ہیں۔ تینوں جماعتوں نے حلقہ میں کارنر میٹنگز کا آغاز کر دیا ہے بلکہ اپوزیشن جماعتوں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے حکمران جماعت پر دھاندلی کے الزامات لگانے کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ حکومت مخالف جماعتیں حلقے میں بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے جاری ترقیاتی کاموں کو حرف تنقید بنا رہی ہیں۔ ادھر حکمران جماعت کے این اے 120 کے صوبائی حلقہ پی پی 139 سے منتخب صوبائی وزیر بلال یاسین اور پی پی 140 سے منتخب ایم پی اے میاں ماجد ظہور بھی زیادہ فعال ہو گئے اور معززین سے ان کی ملاقاتوں کا سلسلہ بڑھ گیا ہے۔ عوام اس بدلتی ہوئی صورتحال سے محظوظ ہو رہے ہیں۔ الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات کی جانچ پڑتال 15 سے 17 اگست تک ہو گی۔ مسترد اور قبول کئے جانے والے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 21 اگست کو جمع کرائی جا سکیں گی۔ 24 اگست تک ان اپیلوں کا فیصلہ کر دیا جائے گا۔ کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ 25 اگست ہے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 26 اگست کو جاری کی جائے گی۔ ریجنل الیکشن کمشنر فیصل آباد ظاہر حسن کو این اے 120 کے انتخاب کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیاگیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بہاولنگر شاہد کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی لاہور عبداللہ خرم، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سکینڈری) لاہور احسان الحق اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (الیکشن) پنجاب الیکشن کمشنر آفس لاہور خالد محمود کو اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر مقرر کیا ہے۔ دریں اثنا پیپلزپارٹی کے سنیٹر فرحت اللہ بابر نے ہدایت کی ہے کہ پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواست صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز 9 اگست تک زرداری ہاﺅس مکان نمبر 9 سٹیٹ نمبر 19 سیکٹر F82 اسلام آباد کے پتہ پر ارسال کی جائیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain