تازہ تر ین

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے افغان سفیر کی ملاقات

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمرزاخیلوال نے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان سفیر عمر زاخیلوال نے راولپنڈی میں جنرلز ہیڈکوارٹرز(جی ایچ کیو) میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سفیر اور آرمی چیف نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور بارڈر منیجمنٹ پر بھی گفتگو کی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں ہونے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور ان کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے شہر ہرات میں مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں تقریباً 30 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain