اسلام آباد(آن لائن، صباح نیوز ، مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عائشہ گلا لئی کے الزامات کو رد کر تے ہوئے کہا ہے کہ الزامات کی سیاست کرنا ن لیگ کا وطیرہ ہے،مستقبل میں بھی ایسے کردار کشی کے حملے ناکام ہوں گے ،ن لیگ اب کردار کشی کا آخری ہتھیار آزما رہی ہے، حکمران جماعت سیاسی، اخلاقی اور قانونی طور پر منہدم ہوگئی ہے، ن لیگ اربوں ڈالر ضبط ہونے کے ڈر سے کسی بھی حد تک گر سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں عائشہ گلا لئی کی طرف سے عمران خان اور ان کے قریبی ساتھیوں پر لگائے گئے الزامات کا جائزہ قانونی ٹیم کی موجودگی میں لیا گیا جبکہ اس پر حکمت عملی بارے سوچ بچار کیا گیا ہے۔ عمران خان نے اپنے حق میں مظاہرہ کرنے والی خواتین کو قابل فخر قرار دیا جبکہ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ ہمیشہ سے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے مخالفیں کی ذاتی زندگی کو متنازعہ بنانے کی کوشش میں رہتی ہے جسے ہم ناکام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ضمیروں کی سوداگر ہے، انہوں نے بے نظیر بھٹو کی ذات پر بھی کیچڑاچھالا تھا اور اب یہ سلسلہ ہم تک پہنچ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی خواتین نے ن لیگ کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیاجس پر فخر کرتے ہیں ہماری خواتیں با اختیار اور قابل احترام ہیں۔ اجلاس میں کہاگیا کہ شریف برادران نے نصرت بھٹو سے بینظیر بھٹو تک ہر سیاسی مخالف کے خلاف ہمیشہ بے ہودگی اور لچر پن کا سہارا لیا ہے۔عدالت کے اندر اور باہر بے آبرو ہونے کے بعد شریفوں نے گھٹیا پن کا سہارا لیا۔ملک بھر میں خواتین کے مظاہرے چیئرمین تحریک انصاف سے قوم کی بہنوں اور بیٹیوں کی عقیدت کا اظہار ہیں۔تحریک انصاف کے مشاورتی اجلاس میں شاہ محمود قریسی ، نعیم الحق ، شفقت محمود اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں نو منتخب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے قومی اسمبلی میں پہلے خطاب اور نون لیگ کی سیاسی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔ حکومت سازی اور کابینہ کی تشکیل میں نواز شریف کے کردار پر شدید تشویش اور ناگواری کا اظہارکیا گیا ، شرکاءنے عدالت عظمٰی کی جانب سے متفقہ طور پر نااہل قرار دیئے گئے شخص کے حکومت سازی میں کردار آئین سے انحراف کی شرمناک کوشش قراردیا ۔ جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اس معاملے پر خاموشی اور بے عملی کے علاوہ نیب کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسزپر کارروائی میں طوالت پر اظہار تشویش کیا گیا۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی صدارت میںپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کا اجلاس بدھ کو بنی گالہ اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور حکومتی جماعت کی شر انگیزیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔یہاں سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میںنو منتخب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے قومی اسمبلی میں پہلے خطاب کے مندرجات کا تجزیہ کیا گیا۔تحریک انصاف کی مر کزی قیادت نے نون لیگ کی سیاسی حکمت عملی اور شریف خاندان کے مستقبل پربھی بات چیت کی جبکہ ڈمی وزیراعظم کی حلف برداری کے بعد نواز شریف سے ملاقات کے قانونی آئینی اور سیاسی اثرات کا جائزہ لیا۔اجلاس کے شرکاءنے حکومت سازی اور کابینہ کی تشکیل میں نواز شریف کے کردار پر شدید تشویش اور ناگواری کا اظہارکیااورعدالت عظمی کی جانب سے متفقہ طور پر نااہل قرار دیئے گئے شخص کے حکومت سازی میں کردار آئین سے انحراف کی شرمناک کوشش قراردیاجبکہ الیکشن کمیشن کی معاملے پر خاموشی اور بے عملی پربھی اظہار تشویش کیا گیا۔اسی طرح سے نیب کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسزپر کارروائی میں طوالت پر اظہار تشویش کیا گیا۔اجلاس میں مرکزی قیادت نے چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف عائشہ گلالئی کی جانب سے لگائے گئے الزامات لغو بے ہودہ من گھڑت اور شرانگیزی کی ایک کوشش قراردیا۔عمران خان نے اپنے حق میں مظاہرہ کرنے والی تحریک انصاف کی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی خواتین نے ن لیگ کس مکروہ چہرہ بے نقاب کیا ہے ،ن لیگ سیاسی ،اخلاقی اور قانونی طور پر منہدم ہو چکی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عائشہ گلالئی کے الزامات کے بعد شریف خاندان اور نجی میڈیا گروپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں چیلنج کیا ہے کہ وہ جتنا بھی گھٹیا کردار اداکرسکتے ہیں کریں ، میری پارٹی ان الزامات سے گھبرائے گی نہیں، بلکہ مزید مضبوط ہوگی، سوشل میڈیا ویب سائٹ ، ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ میں شریف خاندان اور میرشکیل الرحمن مافیا کو چیلنج کرتا ہوں کہ آپ لوگ جتنا گھٹیا اور گندا کردار ادا کرسکتے ہیں کریں، ان الزامات کے باوجود میں اور میری جدوجہد پاکستان تحریک انصاف کو انشاءاللہ پہلے سے زیادہ مضبوط کرینگے۔
