اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شریف خاندان کےخلاف ریفرنسز کی تیاری تیزی سے جاری، اب تک 16 جائیدادیں سامنے آ چکی ہیں۔ ایک ہفتے کے اندر قانون اپنی پوری طاقت سے حرکت میں آ جائے گا۔ سپریم کورٹ بارے بدگمانیاں پیدا کرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی ہو گی۔ یہ انکشافات سینئر صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کئے۔ انہوں نے کہا کہ 7 دن کے اندر گرفتاریاں، مقدمے اور عدالتی کارروائی شروع ہو جائے گی۔ ن لیگ میں بغاوت ہونے والی ہے چھوٹے چھوٹے گروپس بن جائینگے۔ 70 کے قریب افراد کا گروپ خود کو مسلم لیگ باقیوں کو گھس بیٹھئے قرار دے دیگا۔ گوجرانوالہ میں نواز شریف کے حق میں ریلی نکالی گئی جس میں کلاشنکوفیں لہرائی جاتی رہیں، خانہ جنگی کا ماحول بنایا جا رہا ہے جس کے ذمہ دار نواز شریف اور ان کے ساتھی ہونگے۔