ملتان(آئی این پی)سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج کو وزیراعظم پر نگران بنا کر غیر آئینی اقدام اٹھایا گیا ہے،ہم جوڈیشل مارشل لاءکے ذریعے آئین کو تباہ نہیں ہونے دیں گے۔ سپریم کورٹ کو مزید تباہ کرکے آئین کی بیخ کنی کی جارہی ہے، ایسا ہوگیا تو نہ ملک بچے گا نہ ہی آئین بچ سکے گا۔ ایک دو افراد کو سزا دینے کے لیے عوام کے حقوق پر ڈاکہ نہیں مارنے دیں گے ۔ جھوٹے الزامات لگانے پرعمران خان مجھ سے اور قوم سے معافی مانگیں، عمران خان نے معافی نہ مانگی تو ان پر ہتک عزت کا دعویٰ کروں گا اور انہیں عدالت لیکر جاﺅں گا۔ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جج کو وزیراعظم پر نگران بنا کر غیر آئینی اقدام اٹھایا گیا ہے، اس سے بہتر ہے سپریم کورٹ کو تالہ لگا دیا جائے۔یہ کام جو کررہے ہیں کسی صورت بھی آئین کو قبول نہیں ہے۔ ایک دو افراد کو سزا دینے کے لیے عوام کے حقوق پر ڈاکہ نہیں مارنے دیں گے۔ججز سے کہہ رہا ہوں ان کے ذریعے آئین کی توہین نہیں ہونی چاہے۔ اگر میری اس پریس کانفرنس کو توہین عدالت سمجھ رہے ہیں تو مجھ پر توہین عدالت لگائیں۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ ججز سے کہہ رہا ہوں ان کے ذریعے آئین کی توہین نہیں ہونی چاہے۔ اگر میری اس پریس کانفرنس کو توہین عدالت سمجھ رہے ہیں تو مجھ پر توہین عدالت لگائیں۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگایا جاسکتا ا ور میں نے میں نے کوئی پارٹی نہیں بدلی جس نے اصول توڑا وہ پارٹی چھوڑی۔میں اپنی آواز خود اٹھا رہا ہوں۔یہ میری اور تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے سیکورٹی اداروں کا وقار بلند کریں۔انہوں نے کہا کہ اداروں کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔احتساب ہونا چاہیے اور ہر قیمت پر ہونا چاہیے ۔آج تک نیب کے جتنے مقدمات بنے ،چار سے پانچ سال تک چلے۔ نیب میں مجھ پر اور یوسف رضا گیلانی پر مقدمات چلے ہیں۔اپنے کیخلاف چئیرمین پی ٹی آئی کی طرف سے لگائے الزامات پر جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان مجھ سے اور قوم سے معافی مانگیں۔ عمران خان نے معافی نہ مانگی تو ان پر ہتک عزت کا دعویٰ کروں گا اور انہیں عدالت میں لے کر جاﺅں گا۔ عمران خان منہ سنبھال کر بات کریں۔ عمران وضاحت کریں ورنہ جو کچھ کہوں گا وہ بولنے کے لائق بھی نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک آدمی سے کہلوا دیں کہ میں نے پیسے لے کر ٹکٹ دیا اگر میں نے جرم کیا تھا تو پکڑ لینا چاہئے تھا۔ عمران خان تمہیں کچھ شرم ہونی چاہئے کچھ حیا ہونی چاہئے۔ میں جانتا ہوں عمران خان خواتین کی عزت نہیں کرتے۔ عمران جس جج سے تم نے بات کر نے کا کہا تھا وہ بھی تمہیں جھوٹا کہہ رہا ہے عمران اب تمہاری ساکھ رہ گئی ہے۔سینئرسیاستدان جاوید ہاشمی کو پریس کانفرنس کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے گھیرلیا،پی ٹی آئی کارکنوں نے جاوید ہاشمی پرحملہ کرنے کی کوشش بھی کی تاہم موقع پر موجود صحافیوں اور شہریوں نے انہیں پی ٹی آئی کارکنوں کے چنگل سے نکال لیا ،تفصیلات کے مطابق سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی پریس کانفرنس کیلئے ملتان پریس کلب پہنچے توپی ٹی آئی کے کارکنوں کی کثیرتعدادبھی پریس کلب کے باہر پہنچ گئی اور جاوید ہاشمی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،پریس کانفرنس کے اختتام پرجاوید ہاشمی جیسے ہی باہر نکلے تو تحریک انصاف کے کارکنوں نے انہیں گھیرلیا اور داغی ،داغی کے نعرے لگائے،پی ٹی آئی کے بعض کارکنوں نے جاوید ہاشمی پرحملہ کرنے کی بھی کوشش کی ،تاہم موقع پر موجود صحافیوں اور شہریوں نے سینئرسیاستدان کو پی ٹی آئی کے کارکنوں کے چنگل سے نکال لیا ،جس کے بعد جاوید ہاشمی پریس کلب سے روانہ ہوگئے۔دوسری طرف مسلم لیگ(ن)ملتان کے رہنماﺅںنے سینئرسیاستدان مخدو م جاوید ہاشمی کیساتھ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے بدسلوکی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔واضح رہے کہ سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف لگائے سنگین الزامات پر پی ٹی آئی کارکنوں کے نشانے پر ہیں،گزشتہ روز بھی تحریک انصاف نے ملتان کے مختلف علاقوں میں جاوید ہاشمی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے تھے اور ان کے پتلے بھی نذرآتش کیے تھے۔
