تازہ تر ین

عائشہ گلالئی کا چیئرمین تحریک انصاف بارے تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف سے بغاوت کرنے والی خاتون رکن اسمبلی عائشہ گلا لئی نے کہا ہے کہ میری نشست قوم کی امانت ہے۔ پارٹی چھوڑ دی لیکن نشست نہیں چھوڑوں گی۔ بلکہ یہ عہدہ عوامی مسائل اور خواتین کے مسائل کے حل کیلئے استعمال کرونگی۔ ن لیگ میں جانا میری آپشن میں شامل نہیں ن لیگ کرپٹ پارٹی ہے عمران خان میرے الزامات کا خود جواب کیوں نہیں دیتے ان کے پاس جواب ہی نہیں ہے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت میں انہوں نے کہا کہ مجھے پہلا میسج اکتوبر 2013میں آیا جس پر صدمہ ہوا اسی طرح ایس ایم ایس کچھ عرصہ تک آتے رہے آخری بار میسج پچھلے سال جولائی میں آیا۔ میسج بارے والد صاحب کو آگاہ کردیا تھا۔ عمران خان نے مجھے کبھی نہیں ڈانٹا عمران کے غلام نہیں ہیں آٹھ نو ماہ قبل ہی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرچکی تھی۔ این اے ون کی ٹکٹ نہیں مانگی صرف ان کو کہا تھا کہ اگر مجھے مل جائے تو بہتر کام کرسکتی ہوں این اے ون سے آزاد امیدوار کے طور پر بھی کھڑی ہوں تو جیت سکتی ہوں۔ امیر مقام یا کسی لیگی رہنما سے ملاقات نہیں ہوئی۔ حلفیہ کہتی ہوں کہ سینئر صحافی عارف نظامی کیخلاف 50کروڑ کا الزام لگانے پر عزت کا دعویٰ کروں گی۔ عمران کی شخصیت سے متاثر ہوکر نہیں بلکہ ایک نئے پاکستان کے نعرے پر پارٹی میں شامل ہوگی۔ الزامات کے ثبوت موجود ہیں جو وقت آنے پر پیش کروں گی۔ خواتین کارکنوںاور رہنماﺅں کو الرٹ کرنے کیلئلے میسج کی بات سامنے لائی۔ اپنے ضمیر کی آواز پر یہ فیصلہ کیا عمران اور ان کے ٹولے کے ہاتھوں پارٹی کی خواتین کی عزت محفوظ نہیں ہے۔ پارٹی کی خواتین عمران خان کی ہدایات پر میرے خلاف باتیں کررہی ہیں۔ مجھے بھی عمران خان جیسے جہازوں والے سپانسر مل گئے تو اپنی خواتین کی پارٹی بناﺅں گی۔ عمران خان کو نوجوان نسل سے جیلسی ہے۔ میری بہن کے بارے غلط باتیں کی جارہی ہیں۔ وہ 12سال سے قومی سکواش چیمپئن ہے دنیا میں 42ویں نمبر پر ہے۔ تنقید کرنے والوں سے کہتی ہوں کہ سپورٹس یونیفارم اور بیہودہ ایس ایم ایس میں فرق کو پہچانیں۔ میرے علاوہ بھی خواتین ہیں بے ہودہ میسج آئے تو وہ آف دی ریکارڈ سامنے لاسکتی ہیں عمراں خان نئی نسل کو صرف کیچڑ اچھالنے کی تربیت دے رہے ہیں۔ عمران کو شادی کی آفر کیسے کرسکتی ہوں میری اور اس کی عمر میں فرق تو سامنے رکھیں اپنی غلطی چھپانے کیلئے کئی آپشن نہ ملا تو ن لیگ کے علاوہ کسی بھی پارٹی کو جوائن کرسکتی ہوں۔ جہاں خواتین کی عزت کی جاتی ہو۔ عائشہ گلا لئی نے کہا کہ میں اپنے حق میں مظاہرہ کرنے پر مسلم لیگ ن کی خواتین کی شکر گزار ہوں نجی ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا عمران خان اور ان کے درباری جس طرح اپنی غلطیوں پر پردہ ڈال رہے ہیں مجھے اس پر بے حد افسوس ہے میں پارٹی کی ایم این اے ہوں اور عمران خان کی جرات نہیں کہ وہ مجھے ڈانٹ سکیں میرے پاس اپنے الزامات کے حوالے سے ثبوت ہیں جن سے عمران خان انکار نہیں کرسکتے میں پارٹی چھوڑ چکی ہوں۔ میں پارٹی ٹکٹ نہیں مانگا میزبان صحافی کی جانب سے تابڑ توڑ سوالات کا عائشہ گلہ لئی کوئی واضح جواب نہیں دے سکیں۔ اور انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کو پیچھے سے لقمے دیئے جاتے رہے۔ ٹوئیٹر پر عمران خان ڈرنک گرنے کے الزام کے حوالے سے عائشہ گلہ لئی نے کہا میں نے ایسا نہیں کیا میرا تو ٹوئیٹر اکاﺅنٹ ہی نہیں عائشہ گلہ لئی نے کہا کہ عمران خان نے انہیں بلیک بیری گٹ کرنے کی کوشش کی صحافی نے کہا کہ عمران بہت کنجوس آدمی ہیں وہ بلیک بیری کی پیش کش نہیں کرسکتے۔ اس سوال کا وہ واضح جواب نہ دے سکیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain