اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نئے وزیراعظم کو پہلے کڑے امتحان کا سامنا کابینہ کی تشکیل میں تعطل شاہد خاقان کی نوازشریف اور شہبازشریف سے ملاقات بھی بے سود رہی حلف برداری ایک دن کیلئے ملتوی کردی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پرامید ہیں کہ کابینہ کی تشکیل کا معاملہ ایک دو روز میں حل کرلینگے۔ انہوں نے نوازشریف کی پالیسیاں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ مری میں (ن) لیگ کے مشاورتی اجلاس میں اسحاق ڈار سمیت وزارت خارجہ کے 3امیدوار سامنے آگئے سرتاج عزیز بھی پرانا عہدہ حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہوگئے۔ وزارت داخلہ اور خزانہ پر بھی اختلافات دیکھنے میں آئے۔
