لندن(نیٹ نیوز) برطانیہ کی ایک کمپنی نے آٹھ گھنٹے پر پھیلی ہوئی ایسی فلم ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں نہ کوئی ڈائیلاگ ہے، نہ کوئی کہانی، نہ کوئی پلاٹ ، نہ کوئی ہیرو اور نہ ہی کوئی ولن ہے بلکہ اس میں صرف بھیڑیں دکھائی دیتی ہیں۔ (Baa Baa Land) نامی اس فلم کو آپ دنیا کی سب سے بور فلم بھی کہہ سکتے ہیں لیکن اسے تیار کرنیوالی کمپنی (Calm) کے مطابق یہ فلم دراصل بے خوابی کا حتمی علاجہے کیونکہ اسے دیکھنے کے دوران ہی آپ پر نیند طاری ہونے لگے گی اور آپ نیند کی گولیاں کھائے بغیر سکون کی نیند سو جائینگے ۔ یہ فلم اس سال ستمبر میں جاری کرنے کا منصوبہ ہے تاہم اس کا اشتہار یوٹیوب پر ابھی دیکھا جاسکتا ہے ۔(Calm)پروڈکشن ہاس نفسیاتی امراض کا علاج کرنے کیلئے مائنڈ فلنیس نامی جدید طریقہ کار پر مشتمل مصنوعات تیار کرتا ہے اور اس ضمن میں یہ ادارہ ایک سمارٹ فون ایپ بھی بنا چکا ہے۔اس بات کا فیصلہ فلمی ناقدین اور بے خوابی کے مریض ہی کر سکتے ہیں کہ یہ فلم ”بوریت“ کا شاہکار ہے یا پھر واقعی اس میں حقیقتاً خواب آور صلاحیت ہے۔