تازہ تر ین

دھرنا پارٹی نے ذاتی ایجنڈے کیلئے اخلاقیات کے اصول پامال کر دئیے

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہاہے کہ ملک انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ سیاست سازشیں کرکے اقتدار حاصل کرنے کا نام نہیںشکست خوردہ عناصر عوامی خدمت کے جذبے سے عاری ہیںاور ان عناصر کے پاس عوام کو دینے کیلئے کچھ نہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک مےںشفافےت کو فروغ دےا ہے اورہماری حکومت کے شفاف ترین منصوبے اپنی مثال آپ ہیں۔میگاپراجیکٹس میں کوئی بھی ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا۔ حکومت کی شفاف معاشی پالیسیوں کی دنیا معترف ہے۔محمد نواز شرےف نے اپنے چار سالہ دور مےں مےرٹ اورشفافےت کے کلچر کو فروغ دےا ہے اورکھربوں روپے مالےت کے بڑے منصوبے نہاےت شفاف انداز مےں مکمل ہوئے ہےں ۔قومی دولت کو لوٹنے اور اقربا پروری کو فروغ دینے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے ایک بےان مےں کہا کہ محمد نوازشریف ملک کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کے باعث عوام کے دلوں میں بستے ہیںاوران کے ملک کی ترقی کےلئے بے مثال اقدامات سنہری الفاظ میں لکھے جائینگے۔ محمدنوازشرےف کے دورمےںجتنے ترقےاتی منصوبے مکمل ہوئے ہےں پاکستان کی 70سالہ تارےخ مےںاس کی کوئی مثال نہےں ۔گزشتہ چار برس کے دوران رکاوٹوں کے باوجودتوانائی منصوبوں کو ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔ توانائی بحران کے خاتمے سے صنعت کا پہیہ چلے گا اور خوشحالی آئے گی۔ انہوںنے کہا کہ خوشحال، مستحکم اور پرامن پاکستان ہماری منزل ہے اوراس منز ل کے حصول کےلئے دن رات اےک کر دےںگے اور ملک کی ترقی کے ایجنڈے کو مزید تیز رفتاری سے آگے بڑھائیں گے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اورقومی مفادات کوسامنے رکھا ہے۔ انہوںنے کہا کہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کا استحکام ہی پاکستان کے مفاد میں ہے۔ 2018 کے انتخابات میں چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنے والوں کو مقبولیت کا پتہ چل جائے گا۔ شور مچانے والے سےاسی عناصرکی اپنے صوبے مےںکارکردگی قوم کے سامنے ہے ۔جو اپنے صوبے مےںنےا پاکستان نہ بناسکے وہ اب ترسی ہوئی قوم پر رحم کرےں اورمنفی سےاست چھوڑ کر عوام کی خدمت کےلئے مےدان مےں آئےں۔انہوںنے کہا کہ2018ءکے عام انتخابات مےںعوام فےصلہ کرےنگے کہ کس نے خدمت کی اورکس نے ترقی کے عمل کو نقصان پہنچا کر انکا حق چھےنا۔احتجاج ،افراتفری اورانتشار پھےلانے والوں نے قوم کا قےمتی وقت ضائع کےا ہے ۔اپنے ذاتی مقاصد کی تکمےل کےلئے ترقےاتی منصوبوں مےں تاخےر پےدا کرنے والے قومی مجرم ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ دھرنا پارٹی نے سےاست مےں اخلاقےات ، رواداری اورشائستگی کے اصولوں کو پامال کےا ہے اوران کے چہرے سے منافقت کا لبادہ اتر چکا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے تلہ گنگ کے قریب سکول وین کے حادثے میں 2 طالبات کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق طالبات کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمی طالبات اور دیگر افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیراعلیٰ نے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain