تازہ تر ین

وزیراعظم کے الیکشن میں متحدہ نے اپنا امیدوار بٹھانے کیلئے کتنی رقم لی؟

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے جن کی جماعت کے 24 ممبران قومی اسمبلی میں موجود ہے شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم منتخب کروانے کے لئے 20 ارب روپے رشوت لی ہے اور اچانک اپنی خاتون امیدوار کو دستبردار کروا کر حکمران جماعت کے لئے راستہ ہموار کر دیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے یہ فیصلہ ایم کیو ایم لندن کے سربراہ اور بانی تحریک کے کہنے کے مطابق کیا ہے اور اس رقم کا ایک حصہ ایم کیو ایم لندن کو ملا ہے جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی ایم کیو ایم پاکستان اور لندن کی بانی تحریک کی سربراہی میں ایم کیو ایم اندر سے ایک ہے ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کہا کہ 20 ارب منی لانڈرنگ کے ذریعے پاکستان سے باہر منتقل ہوئے اور اس عمل میں میئر کراچی وسیم اختر اور بیٹوں کی فرم کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مزید 5 ارب دوسری قسط میں ایم کیو ایم پاکستان اور ایم کیو ایم لندن کو ملے گی یہی وجہ ہے کہ جماعت اسلامی کے امیدوار کو 4 ووٹ، شیخ رشید کو 33 ووٹ اور پی پی پی کو 47 ووٹ ملے مگر ڈاکٹر فاروق ستار کے 24 ممبران قومی اسمبلی نے بظاہر بغیر کسی شرط کے اپنی امیدوار کو دستبردار کروا لیا۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کا یہ بیان غلط ہے تو سیاسی حلقوں کے مطابق اب تک ڈاکٹر فاروق ستار اور محمد زبیر کو ان کے خلاف عدالت میں چلے جانا چاہئے تھا لیکن ان کی خاموشی پر ان حلقوں نے حیرت کا اظہار کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain