تازہ تر ین

پختون کلچر کی دعویدار گلالئی کی بہن بارے سنسنی خیز خبر

پشاور (سپیشل رپورٹر) عمران خان پر سنگین الزامات لگانے والیPTI کی ممبران قومی اسمبلی کی عائشہ گلا لئی کی چھوٹی بہن ماریہ طور پکٹی کے TV انٹرویو پر مبنی روزنامہ خبریں کے پہلے صفحے پر خبر اور انتہائی فحش تصویر کے چھپنے پر KPK کے دینی اور عوامی حلقوں پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا گیا ہے کیونکہ عائشہ گلا لئی نے اپنی پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان دو نمبر پٹھان ہے جبکہ ہم لوگ پختون کلچر کے مطابق بےہودگی اور فحاشی سے سخت نفرت کرتے ہیں لیکن خاتون ممبر کی چھوٹی بہن ماریہ نے اپنے ٹی وی انٹرویو میں جس طرح پختون کلچر تو کیا اسلامی کلچر کی بھی دھجیاں اڑائی ہیں اس کا شدید ردعمل ہوا ہے۔ عائشہ گلا لئی کی چھوٹی بہن ماریہ نے ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں بچپن سے لڑکوں کا لباس پسند ہے والدین گھر سے باہر گئے ہوئے تھے جب انہوں نے لڑکیوں والے اپنے سارے لباس جلا دیئے اور انکی واپسی پر کہا کہ میں آئندہ یہ کپڑے نہیں پہنوں گی اور مغربی لباس بالخصوص نکر پہننا شروع کر دی اور ماریہ نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ شہر سے باہر بھی لڑکوں کے ساتھ کھیلنے کیلئے جاتی ہیں اور وہ گن لے کر جنگل میں شکار کیلئے بھی لڑکوں کے ساتھ جانا پسند کرتی ہیں۔ پشاور اور KPK کے دوسرے شہروں میں خبریں میں چھپنے والی اس تصویر کے موٹو اسٹیٹ تقسیم ہوئے جس میں ماریہ نکر پہن کر مرد سے مساج کروا رہی ہیں۔ KPK کے صوبائی صدر پشاور کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی اس تصویر کو دیکھ کر ماریہ کی یہ حرکت کو خلاف تہذیب اور خلاف روایت قرار دیا گیا اور لوگوں کا کہنا ہے کہ پختون کلچر میں اسکی کوئی جگہ نہیں۔ شہریوں کی اکثریت بالخصوص خواتین نے عائشہ گلا لئی کے والد شمس القیوم کی شدید مذمت کی ہے جو باقول ماریہ کے ہر قدم پر اس کی حمایت کرتا رہا اور ماریہ کی حرکتوں پر بڑا ماننے کی بجائے بیٹی کو ہمت اور جرا¿ت دلوانے کیلئے اسے چنگیز خان کا لقب دیتا رہا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain