تازہ تر ین

نواز شریف کا شایان شان استقبال کرنے کیلئے حمزہ متحرک

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اعلامیے کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف اتوار 6اگست کو اسلام آباد کے پنجاب ہاﺅس سے دن گیارہ بجے لاہور کےلئے روانہ ہونگے اور بذریعہ موٹر وے بابو صابو انٹر چینج سے لاہور شہر میں داخل ہونگے، محمد نوازشریف کی استقبالیہ ریلی بذریعہ بند روڈ نیازی چوک ،راوی روڈ اور آزادی چوک سے ہوتے ہوئے داتا دربار پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی ،استقبالیہ تیاریوں کے سلسلہ میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہورکے سیکرٹری اطلاعات و نشریات عمران علی گورائیہ نے بتایا کہ پارٹی قیادت کی طرف سے لاہور شہر کی تنظیم کی استقبالیہ انتظامات کے لئے ذمہ داریاں لگا دی ہیںجبکہ اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ،بلدیاتی چیئر مین اور تمام پارٹی کارکنان متحرک اندازمیںکام کرتے ہوئے اپنے قائد کا شاندار اور تاریخی استقبال کرینگے اور ثابت کرینگے کہ نوازشریف ہی عوام کے مقبول ترین قائد ہیں ۔انہوںنے کہاکہ 6اگست کو دنیا دیکھے گی کہ مسلم لیگ(ن) کی مقبولیت کس قدر زیادہ ہے اور اس بارے میں منفی پراپیگنڈہ کرنے والے کہاں کھڑے ہیں ،سازشیں کرنےوالوں کو منہ کی کھانا ہوگی اور انشاءاللہ عوام کے حقیقی قائد محمدنوازشریف سرخرو ہونگے ۔عمران علی گورائیہ نے کہاکہ کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے میاں محمد نوازشریف کو عوام کے دلوں سے نکالنے کی امیدیں کبھی پوری نہیںہونگی ۔قوم جانتی ہے کہ انہوں نے ملک کو اندھیر وں سے نکالنے اور خوشحالی و ترقی سے ہمکنار کرنے کیلئے دن رات محنت اور لگن سے کام کیاہے اور ان کی کوششوں کے ثمرات ساری دنیا پر عیاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ زندہ دلان لاہور 6اگست اتوار کو لاہور شہر میں اپنے قائد کا شایان شان استقبال کر کے ان کی خدمات کا اعتراف کرینگے اور ان کے خلاف کی جانے والی سازشوںکو بے نقاب کرینگے ۔نوازشریف کے استقبال کے حوالے سے مسلم لیگ(ن) کے عہدیداران ،لاہور شہر سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور بلدیاتی اراکین کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 6اگست اتوار کے لئے ذمہ داریاں بھی تفویض کی گئیںاور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔علاوہ ازیںسابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے بذریعہ موٹر وے اسلام آباد سے لاہور آمد اور جلسے کی اطلاعات پرکارکنوںمیں بھرپور جوش و خروش پایا جاتا ہے ۔کارکنوںنے مسلم لیگ (ن) کی طرف سے باضابطہ اعلان کئے جانے سے قبل میڈیا اطلاعات پر محمد نواز شریف کی لاہور آمد پر پرتپاک استقبال کی تیاریاں شروع کردی تھیں۔ نواز شریف کی لاہور آمد کی اطلاعات پر کارکن اس قدر پرجوش ہیں کہ ایک دوسرے کو رابطے کر کے بھی آگاہ کیا جارہا ہے۔ وزےر اعظم مےاں محمد نواز شرےف ا توار کو بزرےعہ موٹروے سرگودہا کے نواح سالم انٹرچےنج کی آمد کے موقع پرسرگودہا کے عوام اپنے محبوب قائد کا فقےد المثال استقبال کرےں گے ۔سرگو دہا کے ممبران اسمبلی نے استقبالےہ پروگرام کو حتمی شکل دےدی اس سلسلے مےں ممبر قومی اسمبلی چوہدری حامد حمےد ،ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری عبدالرزاق ڈھلوںَ ڈاکٹر نادےہ عزےز کی قےادت مےں مسلم لےگ ن کے وفد نے لاہور مےں پاکستان مسلم لےگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شرےف سے ملاقات کی اورانھےں قائد کے استقبالےہ پروگرام سے آگاہ کےا۔پروگرام کے مطابق بروز اتوار دوپہر دو بجے باغ جناح سرگودہا سے استقبالی رےلی سرگودہا کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری حامد حمےد ،ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری عبدالرزاق ڈھلوںَ ڈاکٹر نادےہ عزےز و مئےر سرگودہا ملک اسلم نوےد کی قےادت مےںسالم انٹرچےنج کی طرف روانہ ہوگی جہاں پرمسلم لےگ ن شہر وضلع سرگودہا کے کارکنوں کے علاوہ اےم اےس اےف ، مسلم لےگ ےوتھ ونگ ، خواتےن ونگ کی رےلےان بھی اکٹھی ہوکر اپنے قائد کا عطےم الشان ااستقبال کرےں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain