اسلام آباد (نیٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صحافی کے عائشہ گلالئی کی جانب سے شادی کی پیشکش کے سوال پر بات کرنے سے انکار کر دیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ ’کہا جاتاہے کہ عائشہ گلالئی نے آپ کو شادی کی آفر دی تھی‘۔ اس سوال پر عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ عائشہ گلالئی ایک خاتون ہیں، میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتا کیونکہ میں ان کا احترام کرتا ہوں۔