لاہور (اپنے نمائندے سے) این اے 120کے الیکشن میں خواجہ احمد حسان مسلم لیگ کے امیدوار ہوں گے۔ یاد رہے کہ ن لیگی حلقوں نے پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں شہبازشریف کو وزیراعظم نہ بننے کا مشورہ دیا ہے۔ جس کے بعد خواجہ احمد حسان کا نام سامنے آگیا ہے کہ حلقہ این اے 120سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ ذرائع کے مطابق عین وقت پر بیگم کلثوم نواز یا مریم نواز کو بھی امیدوار کے طور پر سامنے لائے جانے کا امکان موجود ہے۔