تازہ تر ین

رومان رئیس کو بھی انگلش کاﺅنٹی کھیلنے کی پیشکش

کراچی(آئی این پی)قومی کرکٹر رومان رئیس نے کہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی ہمارے اکانٹ میں جمع ہوچکی ہے اب نظریں مستقبل پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اچانک چیمپیئنز ٹرافی کی ٹیم میں شامل ہونا ان کے لئے یادگار بن گیا۔کراچی میں ایک فلاحی ادارے کے دورے کے موقع پر رومان رئیس نے اسکول میں شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔ رومان رئیس نے اسکول کے مختلف شعبوں کے دورے کے علاوہ کرکٹ بھی کھیلی۔ نوجوان کرکٹر نے کہا کہ ڈرہم کانٹی سے بات چیت جاری ہے۔ اگلے سال کا کانٹی سیزن کھیلوں گا جو ورلڈ کپ 2019 سے قبل ان کے لئے سازگار ثابت ہوگا۔بائیں ہاتھ کے گیند باز نے کہا کہ ہائی پرفارمنس کیمپ میں بھرپور ٹریننگ کی ہے جہاں کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو ماضی بھول کر مستقبل پر نظر رکھنے کا کہا ہے۔ رومان رئیس کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کارکردگی سے دنیا بھر میں اپنا اور پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain