تازہ تر ین

حکومتوں کو خوشامدی کلچر کھا گیا ، سچ کہتا رہوں گا

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سیاست میں جھوٹ اور سچ حلال اور حرام کی تمیز ختم ہو گئی، سچ کا ساتھ دینے والے زیادہ ہیں، کابینہ میں شامل نہ ہونے کی وجوہات چند دنوں میں بتا¶ں گا، خوشامدی کلچر حکومتوں کو کھا گیا سچ ہمیشہ کہتا رہوں گا، نواز شریف سے وزارت عظمیٰ کا عہدہ لینے والے لیڈر کا عہدہ نہیں لے سکتے یہ عہدہ عوام نے دیا ہے، چوہدری نثار علی خان نے روات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا علاقہ وفاداروں کا علاقہ ہے یہ علاقہ پاکستان سے محبت کرنے والوں کا علاقہ ہے میں نے کسی کو دعوت نہیں دی جس محبت سے لوگ اکھٹے ہوئے میرا ایمان تازہ اور یقین مضبوط ہوا ہے اور یقین ہو کہ بیان سچ اور انصاف کا ساتھ دینے والوں کی تعداد زیادہ ہے، انہوں نے کہا کہ آج سیاست مین عزت تھوڑی رہ گئی ہے سیاست میں گالم گلوچ ہے سچ اور جھوٹ، حلال اور حرام میں تمیز ختم ہو گئی ہے، ہم گالم گلوچ میں مصروف ہےں، بیرونی خطرات کی پرواہ نہیں ہے، اندرونی مسائل بھی ہیں، انہوں نے کہا کہ اس مٹی میں ملک کیلئے وفاق ہے، (ن) لیگ کی حکومت آتی ہے تو ترقی شروع ہوجاتی ہے، ہسپتال، سی پیک اور سڑکیں بنتی ہیں اور ترقیاتی کام ہوتے ہیں، مخالفین آتے ہیں تو ترقیاتی کام بند ہو جائے ہیں، انہوں نے کہا کہ میرے مخالفین 8سال برسر اقتدار رہے وہ ایک میگا پراجیکٹ نہیں دے سکے، ٹریفک بلاک کی وجہ سے منصوبوں کا افتتاح نہیں کر سکا، انہوں نے کہا کہ کابینہ میں شامل نہ ہونے کی وجوہات چند دن میں تبا¶ں گا، اس علاقے کے لوگ 1985ءسے میرے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں ان کے پا¶ں میں کبھی لرزش نہیں آئی نمائندے کے پا¶ں میں بھی لرزش آئی نہ آئے گی، انہوں نے کہا کہ میں خوشامد کرنے والا نہیں سچ کہنے والا ہوں حکومتوں کو خوشامد کا کلچر کھا گیا ہم نے مل کر اس ملک کو مشکلات سے نکالنا اور پارٹی کو مضبوط کرنا ہے اور کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے یہ نواز شریف کی قیادت مین ہوگا ان سے وزیراعظم کا عہدہ تو لے لیا گیا لیڈری کا عہدہ عوام نے دیا ہے وہ کوئی نہیں لے سکتا، انہوں نے کہا کہ مشکل ترین حالات میں بھی ملک اور پارٹی کو مشکل سے نکالنا ہے کارکن قربانی دو گے؟ ہاتھ میں ہاتھ دو گے پاکستان کو بچا¶ گے، ترقی کے راستے پر چلے گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain