تازہ تر ین

شہداء کے اہلخانہ کیلئے آرمی چیف کا اہم اعلان

راولپنڈی (آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک سے دہشتگردی کے نا سور کو ختم کر نے کے لیے شہداءکی قر با نیا ں رائیگاں نہیں جائیں گی، ، بہت جلد پاک سرزمین سے دہشتگردی کا صفایا کردیا جائیگا ،۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طر ف سے جاری بیان میں آر می چیف نے یو م شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم پاک فوج اور پولیس کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ ملک میں امن وامان نافذ کرنے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے بہت جلد ملک سے مٹھی بھر دہشتگردوں کا بھی صفایا کردیا جائے گا۔ آرمی چیف نے پولیس کے شہداءکے اہلخانہ کو سیلوٹ بھی پیش کیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے 60 ہزار سے زائد پولیس جوانوں کو انسداد دہشتگردی کی تربیت دی ۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے سندھ کے 17 ہزار ، پنجاب کے 20 ہزار، خیبر پختونخواہ کے 18 ہزار اور بلوچستان پولیس کے 3 ہزار نوجوانوں کو خصوصی تربیت دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے اسلام آباد پولیس کے بھی 600 جوانوں کو خصوصی تربیت دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain