تازہ تر ین

47رکنی نئی وفاقی کابینہ میں کون کون شامل؟, دیکھئے اہم خبر

اسلام آباد(اے این این)سپریم کورٹ کی طرف سے سابق وزیراعظم نوازشریف کو ناہل قراردیئے جانے بعد نئی حکومت کی تشکیل کا پورا عمل سات دن کے اندرمکمل ، نومنتخب وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی 44رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا، 27وفاقی وزراءاور17وزرائے مملکت پرمشتمل نئی کابینہ میں بیشتر وزیر گزشتہ کابینہ سے ہی لئے گئے تاہم 6 نئے وفاقی وزرا اور 12 نئے وزرائے مملکت کوبھی شامل کیا گیا ہے ،ایک نامزدوزیرمملکت دانیال عزیز حلف برداری میں شریک نہیں ہوئے، خواجہ آصف وزیرخارجہ، احسن اقبال وزیر داخلہ، خرم دستگیر وزیردفاع ہوں گے، اسحاق ڈاراور مریم اورنگزیب کے قلمدان برقرار، جنوبی پنجاب سے کل 8 وزیر بنائے گئے ہیں، وزارت پانی وبجلی کو دوحصوں میں تقسیم ،بجلی اورپٹرولیم کوملاکر توانائی نئی وزارت قائم ،عائدشیرعلی انچارج وزیرمقرر ، پوسٹل سروسزکومواصلات سے الگ کرکے علیحدہ وزارت بنا دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق نئی وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ایوان صدرمیں منعقدہوئی جس میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی،سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق، ارکان پارلیمنٹ اورغیرملکی سفیروں نے شرکت کی تاہم سابق وزیراعظم نوازشریف ،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اورسابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں بھی شریک نہیں ہوئے ۔حلف برداری کی تقریب کے آغاز پر قومی ترانہ بجایا گیا اور تلاوت کلام پاک کے بعدصدرمملکت ممنون حسین کوکابینہ کے ارکان سے حلف لینے کی دعوت دی گئی ۔پہلے مرحلے میں وفاقی وزراءجبکہ دوسرے مرحلے میں وزرائے مملکت نے حلف اٹھایا۔ حلف اٹھانے والے وفاقی وزراءمیں اسحاق ڈار ، خواجہ آصف، احسن اقبال، سعدرفیق، عبدالقادر بلوچ، خرم دستگیر خان، راناتنویرحسین، اکرم درانی، سکندرحیات بوسن، شیخ آفتاب ، کامران مائیکل، مرتضیٰ جتوئی، ریاض حسین پیرزادہ، برجیس طاہر، زاہد حامد، میرحاصل بزنجو، سرداریوسف ، حافظ عبداکریم،سردار اویس لغاری، صلاح الدین ترمزی ، ممتاز احمد تارڑ،سائرہ افضل تاررڑ،بلیغ الرحمن،مشاہداللہ خان،سید جاوید علی شاہ ،پرویزملک ، پیر صدرالدین راشدی شامل ہیں اسی طرح وزرائے مملکت میں مریم اورنگزیب،طارق فضل چودھری ،عابدشیرعلی ، انوشہ رحمان، جام کمال، پیرامین الحسنات ، عثمان ابراہیم، جعفراقبال،طلال چوہدری ، ڈاکٹردرشن لعل، حاجی اکرم انصاری، غالب خان،جنیدانوار چوہدری ، محسن شاہ نوازرانجھا، اکرام خان ،عبدالرحمان کانجو ،ایاز شاہ شیرازی، دوستن خان ڈومکی ،، ارشد لغاری ودیگرشامل ہیں نامزدوزرائے مملکت میں دانیال عزیز بھی شامل تھاتاہم انہوںنے بطور وزیر مملکت حلف اٹھانے سے انکار کر دیا اور حلف برادری تقریب میں بھی شرکت نہیں کی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیرمملکت کاعہدہ دینے پر دانیال عزیز حکومت سے ناراض ہوگئے ۔ وفاقی وزراءمیں خواجہ آصف کو خارجہ، احسن اقبال کوداخلہ، اسحاق ڈار کوخزانہ ، خرم دستگیر کودفاع ، عبدالقادربلوچ کوسیفران ، سعد رفیق کو ریلوے ،مشاہداللہ کوموسمیاتی تبدیلی ،سرداریوسف کومذہبی امور، رانا تنویر کو دفاعی پیداوار،سردار اویس لغاری کو سائنس وٹیکنالوجی،ریاض حسین پیرزادہ کوبین الصوبائی رابطے،پرویزملک کوتجارت ،برجیس طاہرکوامورکشمیر،زاہدحامد کوقانون وانصاف،ممتاز احمد تارڑ انسانی حقوق ڈویژن،پیر صدرالدین راشدی کو اورسیز ،صلاح الدین ترمزی کواینٹی نارکوٹکس کنٹرول ،حاصل خان بزنجو کوپورٹ اینڈ شیپنگ، سید جاوید علی شاہ کوآبی ذرائع ،تحفظ خوراک سکندرحیات بوسن،شیخ آفتاب کوپارلیمانی امور اور غلام مرتضیٰ جتوئی صنعت وپیداو کے قلمدان سونپے گئے ہیں ، اسی طرح کوگزشتہ حکومت کے دووزرائے مملکت کووفاقی وزیربنایا گیا ان میں سائرہ افضل تارڑوفاقی وزیرصحت،بلیغ الرحمان وفاقی وزیرتعلیم مقرر ہوئے ،پلاننگ ڈویژن وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے ماتحت رہے گا جبکہ وزرائے مملکت میں مریم اورنگزیب کواطلاعات ونشریات، طلال چوہدری کو داخلہ، عابدشیرعلی کوتوانائی، جنیدانوار چوہدری کو مواصلات ،بیرسٹر عثمان ابراہیم کوقانو ن وانصاف، جعفر اقبال کوپورٹ اینڈ شپنگ،طارق فضل چودھری کیڈ، اکرام خان کوسیفران،انوشے رحمان کوانفارمیشن ٹیکنالوجی،ڈاکٹردرشن لعل کو بین الصوبائی رابطہ کاقلمدان دیاگیا۔ جنوبی پنجاب سے کل آٹھ وزیر ہیں پانچ نئے وزیربنائے گئے جبکہ تین پرانے وزیرنے بھی دوبارہ حلف اٹھالیا ۔ دریں اثناء ٹیکسٹائل کی الگ وزارت ختم کرکے تجارت کےساتھ منسلک کردیاگیا، پوسٹل سروسزکومواصلات سے الگ کرکے علیحدہ وزارت بنا دیا گیا جبکہ وزارت پانی وبجلی کوبھی 2 حصوں میں تقسیم کردیا گیا اورپٹرولیم اورپاورکوملا کرتوانائی کی وزارت قائم کی گئی جبکہ آبی ذرائع کی وزارت الگ سے قائم کی گئی ہے۔قابل ذکرہے کہ سابق وزیرداخلہ چودھری نثار نے کابینہ میں شمولیت سے معذرت کرلی نئی کابینہ کے لئے ناموں کی منظوری جمعرات کومری میں (ن)لیگی کی اعلیٰ قیادت کے مشاورتی اجلاس میں دی گئی تھی جس کے بعد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کے نامزد ارکان کو خود ٹیلی فون کر کے انہیں وفاقی کابینہ کا حصہ بنانے سے آگاہ کیا۔ واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی کابینہ میں 44 ارکان شامل تھے، جن میں 20 وفاقی وزرا، نووزرائے مملکت، نومعاون خصوصی اور پانچمشیر شامل تھے، سپریم کورٹ کے پانامہ کیس کی روشنی میں فیصلے کی کی وجہ سے نواز شریف سبکدوش ہوگئے تھے۔ ان کے جانے کے ساتھ ہی وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی تھی،مسلم لیگ(ن)کے چارسالہ دور حکومت میں وزارت خارجہ کے لئے کسی وزیر کو نہیں لگایا گیا تاہم وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کو وزیرخارجہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain