تازہ تر ین

گلالئی الزامات, عمران خان کا ایسا مطالبہ کہ سب دنگ رہ گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عائشہ گلا لئی کے الزامات پر وزیر اعظم کی جانب سے بنائی کمیٹی کو تسلیم کر لیا۔ انکوائری مکمل طور پر غیر جانبدار کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے جسے خوش آمدید کہتا ہوں۔ کمیٹی بیٹھے اور غیرجانبدار ہو کر شفاف انکوائری کرے۔ عائشہ گلا لئی، ان کے والد، امیر مقام اور میر شکیل سب کے ٹیکسٹ مسیج چیک کیے جائیں۔ تاکہ سچ سامنے آئے۔ جانتا ہوں کہ اس سارے کھیل کے پیچھے ن لیگ اور میر شکیل گروپ شامل ہے۔ فرانزک ایکسپرٹ بنایا جائے تاکہ یہ لوگ جعلسازی نہ کر سکیں۔ افسوس اس بات پر ہے کہ عائشہ گلا لئی ان کے ہاتھوں استعمال ہوئی جس سے اسے نقصان ہو گا۔ عمران خان نے کہا کہ ن لیگی رہنما بڑے گھٹیا اور گندی ذہنیت کے لوگ ہیں یہ اپنے گھٹیا پن میں گرتے جائیں گے میرا عزم اتنا ہی بڑھتا جائے گا۔ اس کرپٹ ٹولے کو کسی صورت نہیں چھوڑوں گا۔ ملک سے کرپشن کو ختم کرنا ہے تو اوپر کی سطح پر ہاتھ ڈالنا ہو گا۔ میں سمجھتا تھا اس نظام کو بدلنا بڑا مشکل ہے لیکن اب سمجھ میں آ گیا ہے کہ یہ کوئی ایسا مشکل کام نہیں ہے صرف میرٹ پر لوگوں کو آگے بڑھنے کا موقع دیں اور یہ دیکھیں کہ کیا ہوتا ہے۔ کے پی کے میں پولیس کا بہترین نظام اس کی مثال ہے جہاں ہم صرف ایک قابل آئی جی کو لائے اس نے سب تبدیل کر دیا۔ کے پی کے میں احتساب کا وہ نظام نہیں لاسکے جو چاہتے تھے۔ تاہم غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی نا اہلی کے بعد مسلم لیگ(ن) غنڈہ گردی پر اتر آئی ہے ، ن لیگ کی غنڈہ گردی اور دھمکیاں کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔ سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان نے مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کی جانب سے شیخ رشید پر لال حویلی میں حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، پی ٹی آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ(ن) اپنی پرانی روایات اتر آئی ہے، اپنے سیاسی مخالفین اور اداروں کو حملوں اورغنڈہ گردی کے ذریعے خوفزدہ کرنا ان کا پرانا وطیرہ ہے۔ میں لال حویلی میں شیخ رشید پر لیگی کارکنوں کے حملے ، پتھراﺅ اور اسلحے کی نمائش قابل مذمت ہے اس کے بعد ایسے واقعات کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ اس قبل شیخ رشید نے الزام عائد کیا تھا کہ 300کے قریب مسلم لیگ کے کارکنان نے لال حویلی پر ان کی موجود گی میں پتھراﺅ کیا اور اسلحے کی نمائش کی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain