تازہ تر ین

لال حویلی پر غنڈوں کا حملہ, شیخ رشید نے ذمہ داران کے نام بتادئیے

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں مر جاﺅں گا مگر کسی کو لال حویلی میں نہیں گھسنے نہیں دوں گا، میں خود کش سیاستدان ہوں اپنا تابوت کندھے میں لئے گھومتا ہوا، مسلم لیگ(ن) والوں کی نظروں میں چند دنوں سے کھٹک رہا ہوں ، اسی وجہ سے یہ لوگ میرا پیچھا کر رہے تھے ۔ انہوں نے لال حویلی پر حملہ کیا، مجھے کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار شریف خاندان اور ن لیگ ہوگی۔مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کی جانب سے لال حویلی پر پتھرا? کے بعد اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں عمران خان اور میں حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ(ن) کی قیادت مجھے راستے سے ہٹانا چاہتی ہے،کئی دنوں سے لیگی غنڈے میرا پیچھا کر رہے تھے،لال حویلی کی سیکورٹی شام 7بجے چلی جاتی ہے اسی وجہ سے انہوں نے آج ساڑھے سات بجے لال حویلی پر حملہ کرایا۔چند لوگ مسلم لیگ(ن) کو اپنے ذاتی مفادات کی تکمیل کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔ نواز شریف اپنے غرور کی وجہ سے نا اہل ہوئے ہیں، سپریم کورٹ کا مقدمہ کچھ نہیں تھا نیب ریفرنس اس مقدمے سے زیادہ تباہ کن ثابت ہوگا۔ حکمران ملک میں انارکی پھیلا رہے ہیں اور ملک کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ن لیگی قیادت مجھے آسان ہدف نہ سمجھے پاکستان، اسلام اور غریب عوام میرا ایجنڈہ ہے، انہوں نے میرے خلاف مزید انتقامی کارروائی کرنے کی کوشش کی تو میں بھی کال دے دوں گا۔ حکمرانوں پر یہ بات واضح کردیتا ہوں کہ جان دے دوں گا لیکن چوروں کے سامنے گردن نہیں جھکاﺅں گا۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) کو چند مفاد پرستوں نے یرغمال بنایا ہوا ہے، میں شہباز شریف کو پیغام دے رہا ہوں کہ انہی مفاد پرستوں نے آپ کو مرکز میں لانے کی مخالفت کی تھی اور یہی لوگ آپ کے ساتھ سازشیں کر رہے ہیں اس لئے آستین کے سانپوں کو پہنچانیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے انہیں ٹیلی فون کرکے خیرت معلوم کرنے شیخ رشید نے چیئرمین پی ٹی آئی کا شکریہ ادا کیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain