تازہ تر ین

سابق وزیراعظم کی لاہور آمد, اہم شخصیات نے ذمہ داریاں سبھال لیں

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن) کی طرف سے نواز شریف کی کل ( اتوار) کے روز لاہور آمد پر پرتپاک استقبال کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ،مال روڈ سمیت مختلف شاہراہوں پر خیر مقدمی بینرز اورفلیکسز آویزاں کرنے کا سلسلہ جاری ہے ،حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزراء،اراکین اسمبلی ،رہنماﺅں اور بلدیاتی نمائندوں کو استقبال کے انتظامات کے سلسلہ میں ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں۔ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف اتوار 6اگست کو اسلام آباد کے پنجاب ہاﺅس سے دن گیارہ بجے لاہور کےلئے روانہ ہو ں گے اور بذریعہ موٹر وے بابو صابو انٹر چینج سے لاہور شہر میں داخل ہوں گے۔ محمد نوازشریف کی استقبالیہ ریلی بذریعہ بند روڈ نیازی چوک ،راوی روڈ اور آزادی چوک سے ہوتے ہوئے داتا دربار پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی جہاں وہ اہم اور مرکزی خطاب کریں گے۔نواز شریف کے استقبال کے انتظامات کےلئے حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء،پارٹی رہنماﺅں، اراکین اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں نواز شریف کے استقبال کےلئے انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ رہنماﺅں کو ذمہ داریاں بھی تفویض کی گئیں ۔اجلاس کے شرکاءنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ نواز شریف کی لاہورآمد پر ان کا شایان شان استقبال کیا جائے گا ۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کروڑوں عوام کے دلوں میں بستے ہیں جو ان کی لاہور آمد پر پرتپاک استقبال کےلئے بےتاب ہیں۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کی طرف سے مال روڈ سمیت دیگر شاہراہوں پر نواز شریف کی تصاویر اور حق میں نعروں پر مبنی بینرز، فلیکسز آویزاں کئے جارہے ہیں ۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے بابو صابو انٹر چینج کا دورہ کرکے محمد نواز شریف کے استقبال کے سلسلہ میں انتظامات کے حوالے سے جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ایس پی اقبال ٹاﺅن نے انہیں اتوار کے روز سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر نواز شریف کے حق میں خیر مقدمی بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ بینرز میں ” ہمارا قائد محمد نواز شریف” کا نعرہ درج ہے۔ن لیگ کے اعلامیہ کے مطابق محمد نواز شریف اتوار کو اسلام آباد کے پنجاب ہاﺅس سے دن 11 بجے لاہور کیلئے روانہ ہوں گے، نواز شریف کی استقبالیہ ریلی بند روڈ، نیازی چوک، راوی روڈ اور آزادی چوک سے ہوتی ہوئی داتا دربار پہنچ کر اختتام پذیر ہو گی۔ن لیگ کے ذرائع نے بتایا کہ محمد نواز شریف متعدد مقامات پر خطاب بھی کرینگے اور ریلی کی صورت میںداتا دربار پر حاضری دینگے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain