تازہ تر ین

وفاقی وزراءکا عزم ، سیاسی حلقوں میں کھلبلی

اسلام آباد (این این آئی) وزراءنے کہاہے کہ نئی کابینہ ملکی خوشحالی اور سماجی و اقتصادی ترقی کےلئے نئے عزم کے ساتھ کام جاری رکھے گی ¾ عوام کی خدمت کےلئے تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لائے جائینگے ۔ ایک انٹر ویومیں وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ہمارے قائد محمد نواز شریف نے اپوزیشن کا ایک اور مطالبہ پورا کر دیا ہے‘ کوئی بھی وزارت چیلنج کے بغیر نہیں ہوتی‘ نئی ذمہ داریاں بھی احسن انداز میں نبھاﺅں گا۔خواجہ آصف نے کہا کہ نئی کابینہ ملکی خوشحالی اور سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے نئے عزم کیساتھ کام جاری رکھے گی۔ انہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کرنے اور بڑی ذمہ داری سونپنے پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے گزشتہ چار سال کے دوران تمام شعبوں میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور محمد نواز شریف نے مجھے جو ذمہ داریاں سونپی ہیں ،میں نے انہیں قبول کیا ہے اور اپنی ذمہ داریان احسن طریقے سے نبھانے کیلئے کام جاری رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے ساتھ ہمارا یہ عہد ہے کہ جب تک کابینہ کے رکن ہیں عوام اور ملکی خوشحالی اور سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے کام جاری رکھیں گے۔ وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ ہم تو پچھلے چار سال ‘دو ماہ سے چیلنجز سے نمٹ رہے تھے اور اب بھی چیلنجز سے نمٹتے رہیں گے۔ وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کے انتخاب اور آج حلف برداری تک ایک ہی پیغام ہے کہ مسلم لیگ ن پہلے سے زیادہ مضبوط ہوچکی ہے۔ وفاقی وزیر میر حاصل بزنجو نے کہا کہ آج مجھے بالکل بھی خوشی نہیںہے‘جس طرح سے ایک وزیراعظم کو گھر بھیجا گیا اس سے جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ وفاقی وزیر شیخ آفتاب نے کہا کہ عوام کی خدمت اور ترقی کے لئے ہم پہلے سے زیادہ کام کریں گے۔ وزیر مملکت پیر امین الحسنات نے کہا کہ موجودہ حکومت گزشتہ حکومتوں سے بہتر انداز میں عوام کو ریلیف فراہم کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ میں اپنی قیادت کا شکر گذار ہوں جنہوں نے دوبارہ مجھ پر اعتماد کیا ہے ‘حج کے حوالے سے کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں گے۔ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جمہوری عمل جاری ہے ‘ ہم افراتفری اور انتشار پیدا نہیں ہونے دیں گے لیکن آج ہمارے د ل دکھی ہیں ‘محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن ) سے زیادتی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب وزراءاعظم کو رخصت کیا جاتا رہا تو ترقی ممکن نہیں رہے گی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ترقی اور امن ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں‘ محمد نواز شریف کے ویژن کو آگے بڑھائیں گے ۔ وفاقی وزیر تعلیم و تربیت بلیغ الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم کے انتخاب سے قبل اپوزیشن جماعتوں کے رہنماﺅں کی طرف سے اراکین قومی اسمبلی کے فارورڈ بلاک کی جھوٹی افواہیں پھیلائی گئیں مگر اپوزیشن رہنماﺅں کی خواہشات کے برعکس ایک ممبر قومی اسمبلی ادھر سے ادھر نہیں گیا۔ وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کےلئے عائشہ گلالئی کا معاملہ کوئی بڑی بات نہیں ہے،یہ تو پاکستانیوں کےلئے بڑی بات ہے ”اور بھی بہت دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا“، یہ کابینہ بڑی نہیں ہے،یہ آئین کا حصہ ہے،نواز شریف نے 2013میں جو وعدے کئے وہ تقریباً پورے ہوئے۔ وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی کا معاملہ پی ٹی آئی کےلئے کوئی بڑی بات نہیں، اپنی اس بات کو انہوں نے شاعرانہ انداز میں کچھ یوں بیان کیا کہ ”اور بھی بہت دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا،اور بھی راحتیں ہیں وصل کی راحت کے سوا“۔ انہوں نے کہا کہ ہماری وفاداری ملک کے ساتھ ہے اور اپنے منشور کے ساتھ ہے، نواز شریف نے جو وعدے کئے وہ پورے کئے، دہشت گردی اور توانائی جیسے مسائل پر قابو پایا گیا، معیشت کی بہتری کےلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔کابینہ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ کوئی بڑی کابینہ نہیں بنائی گئی، آئین کے مطابق بنی ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کی خواہشات کے برعکس ایک بھی ممبر آگے پیچھے نہیں ہوا،یہ ان لوگوں کو واضح پیغام ہے کہ حکومت متحد ہے،ایک ہفتے کے اندر منظم طریقے سے انتقال اقتدار ہوا،14اگست پوری قوم کےلئے نئے عزم اور حوصلے کا دن ہے۔ وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) متحد ہے،پارٹی کے اندر کوئی اختلافات نہیں ہیں،بعض قوتوں نے یہ سوچا تھا کہ وزیراعظم کی نا اہلی کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ(ن) تتربتر ہو جائے گی، مگر منظم انداز سے ایک ہفتے میں انتقال اقتدار یہ ثابت کرتا ہے کہ حکومت متحد ہے اور یہ ان لوگوںکو واضح پیغام ہے ۔14اگست کے حوالے سے انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ جشن آزادی کا دن پوری قوم کےلئے نئے عزم و حوصلے کا دن ہو گا۔وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ سیاست میں بدتہذیبی تحریک انصاف کی ایجاد ہے، عمران خان نے نوجوانوں کی تربیت گالی کے ذریعے کی،اسی لئے سربراہ سے لے کر کارکنان تک گالیاں نکالتے رہتے ہیں، شیخ رشید کے قاتلانہ حملے سے متعلق تحریک استحقاق کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ”شیر کبھی گیدڑ کا شکار نہیں کرتے“ شیخ رشید خود مسخرا بننا چاہتے ہیں، معاملے کو قائمہ کمیٹی بھیجا جائے وہاں منہ توڑ جواب دوں گا۔وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ سیاست میں گالی کا کلچرتحریک انصاف نے متعارف کروایا ہے،عمران خان نے یوتھ کو گالیاں دینا سکھایا ہے،خود بھی کنٹینر پر چڑھ کرگالیاں دیتے ہیں اور کارکنان بھی ان کے ہی نقش قدم پر چلتے ہیں۔ شیخ رشید کے تحریک استحقاق جمع کروانے سے متعلق جب سوال کیا گیا تو عابد شیر علی نے جواب دیا کہ ”شیر کبھی گیدڑ کا شکار نہیں کرتے“ گیدڑ جب مر جاتا ہے تو اسے گدھ کھاجاتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain