تازہ تر ین

بالیاں چرانے کا الزام لگادیا, لیکن کس پر؟

لاہور (ویب ڈیسک) عمران خان پر نامناسب میسجز کا الزام لگانے والی عائشہ گلا لئی نے تین سال قبل ایک نجی چینل کے عملہ میں اپنی بالیاں چرانے کا الزام بھی لگایا تھا۔ تجزیہ کار ارشاد بھٹی کے مطابق گلا لئی نجی چینل کے پروگرام میں شریک تھیں پروگرام ختم ہونے کے بعد وہ چلی گئیں لیکن کچھ دیر بعد دوبارہ واپس آئیں اور کہا کہ وہ یہاں جیولری بھول گئی ہیں جب پروگرام کی میز پر دیکھا گیا تو وہاں کچھ بھی نہ تھا لیکن وہ بضد رہیں کہ ان کی بالیاں تھیں۔ اسٹاف میں سے کسی نے اٹھائی ہیں لہٰذا اسے ان کا معاوضہ دیا جائے۔ پروگرام کے تجزیہ نگار نے انہیں تمام سی سی ٹی وی فوٹیج دکھائیں جس سے واضح ہوا کہ وہ جیولری پہن کر ہی نہیں آئی تھیں لیکن محترمہ پھر بھی بضد رہیں۔ تجزیہ نگار نے مزید کہا کہ اگر یہ جھوٹ ہے تو عائشہ گلا لئی ٹی وی پر آ کر تردید کر دیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain