تازہ تر ین

ایک طرف عائشہ گلا لئی دوسری طرف عائشہ احد نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

 لاہور (ویب ڈیسک) حمزہ شہباز کی اہلیہ عائشہ احد نے کہا کہ حمزہ شہباز نے مجھ سےشادی کی اور پھر مجھ سے ناروا سلوک رکھا۔ ایسا شخص کیسے حکمران بن سکتا ہے اور کیسے لوگوں کی پرواہ کر سکتا ہے؟ میں دوبارہ سپریم کورٹ سے درخواست کرتی ہوں کہ حمزہ شہباز کے خلاف نوٹس لیا جائے۔ایک اور ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کا نام وزارت عظمیٰ جبکہ حمزہ شہباز کا نام وزارت اعلیٰ کے لیے دیا جا رہا ہے جبکہ یہ دونوں باپ بیٹا صادق اور امین نہیں ہیں۔اور ہم انہیں ان عہدوں پر قبول نہیں کرتے۔ان کا کہنا تھا کہ میں حمزہ شہباز کو کسی سے بھی بہتر جانتی ہوں۔ ایسے کرپٹ اور جھوٹے آدمی کا وزیر اعلیٰ بننا کوئی قابل فخر بات نہیں ہے۔عائشہ احد نے کہا کہ میں حمزہ شہباز کے خلاف دوبارہ عدالت جاﺅں گی اور ثابت کروں گی کہ حمزہ صادق اور امین نہیں ہے۔مجھے حیرانی ہوتی ہے کہ جب سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں خواتین کو قتل کیا گیا تب مسلم لیگ ن کہا ں تھی؟ ان خواتین کو آج تک انصاف نہیں ملا۔مجھے معلوم ہے کہ لوگ مجھ پر شک کریں گے لیکن وقت طے کرے گا کہ کون صحیح ہے اور کون غلط ہے۔ لیکن میں کچھ چہروں کو بے نقاب کرنے کی پوری کوشش کروں گی۔ اللہ الحق ہے۔عائشہ احد نے کہا کہ میں حمزہ شہباز کے خلاف دوبارہ عدالت جاﺅں گی اور ثابت کروں گی کہ حمزہ صادق اور امین نہیں ہے۔مجھے حیرانی ہوتی ہے کہ جب سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں خواتین کو قتل کیا گیا تب مسلم لیگ ن کہا ں تھی؟ ان خواتین کو آج تک انصاف نہیں ملا۔مجھے معلوم ہے کہ لوگ مجھ پر شک کریں گے لیکن وقت طے کرے گا کہ کون صحیح ہے اور کون غلط ہے۔ لیکن میں کچھ چہروں کو بے نقاب کرنے کی پوری کوشش کروں گی۔ اللہ الحق ہے۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain