تازہ تر ین

سابق وزیراعظم کا مری سے اسلام آباد پہنچنے پر شاندار استقبال

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف مری میں ایک ہفتہ گزارنے کے بعد پنجاب ہاو¿س آگئے ہیں جہاں ان کا استقبال وفاقی وزرا اور پارٹی رہنماو¿ں نے کیا ہے۔مری سے اسلام آباد پہنچے تو راستے بھر میں مسلم لیگ (ن) کے ہزاروں کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ کئی مقامات پرسابق وزیراعظم نے بھی گاڑی سے نکل کرکارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔ پنجاب ہاو¿س میں ان کا وزیر داخلہ احسن اقبال اور سینیٹر آصف کرمانی نے استقبال کیا۔نواز شریف کل تک پنجاب ہاو¿س میں ہی قیام کریں گے اور وہیں سے اتوارکی صبح لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔ لاہور میں شاندار استقبال کے لیے مسلم لیگ (ن) نے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔دوسری جانب مریم نوازنے اپنے ٹوئٹ میں سابق وزیراعظم کے پرتپاک استقبال کی تصویریں شئیر کیں اورکہا کہ جب عوام بولتی ہے تو ایسے مناظر ہوتے ہیں۔ لوگوں کوعلم تھا کہ نوازشریف ا?ئیں گے اوریہاں سے گزریں گے، عوام نواز شریف کو دیکھ کررورہے تھے اوران کی گاڑی کوچوم رہے تھے جس کی میں خود عینی شاہد ہوں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain