تازہ تر ین

نواز شریف کی گرفتاری, اگرایسا ہو ا تو, سابق چیف جسٹس کا تہلکہ خیز بیان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے کہا ہے کہ آرٹیکل 63,62 کو آئین کا حصہ رہنا چاہئے، سپریم کورٹ نے پانامہ کیس پر متوازن فیصلہ دیا، فیصلہ کے بعد نوازشریف تاحیات نااہل ہو چکے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ میں جعلی دستاویزات پیش آنے پر شریف خاندان جیل جا سکتا ہے۔ سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کو بہت رعائت دی ہوئی ہے۔ چیئرمین نیب پانامہ فیصلہ پر عمل کریں تو نوازشریف گرفتار ہو سکتے ہیں۔ پانامہ کیس جب شروع ہوا تو نوازشریف خود ہی رضا کارانہ طور پر منی ٹریل پیش کر دینی چاہئے تھی، پہلے کہتے رہے کہ وسائل کے ثبوت موجود ہیں بعد میں مکر گئے۔ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں تو گرفتار کرنا چاہئے نظرثانی اپیل میں نوازشریف کو ریلیف مل سکتا ہے، نظرثانی اپیل 1 رکنی بنچ کے خلاف بھی ہو گی۔ 3 رکنی بنچ کیخلاف اپیل کا مطلب ہو گا 2 ججز کا فیصلہ تسلیم کر لیا گیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain