تازہ تر ین

میاں صاحب سے کہا تھا بات مان لیں ورنہ۔۔۔

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدراور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی سعید غنی نے دبئی میں ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، شریک چیئرمین نے عیدالاضحی نواب شاہ میں منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا بڑی عید کے بعد بڑی انتخابی مہم چلائیں گے اور آئندہ الیکشن میں کامیابی کیلئے ہر صوبے میں جاں گا،آصف زرداری کا کہنا تھا میاں صاحب سے کہا تھا مستعفی ہو جائیں ورنہ دما دم مست قلندر ہو گا،عدالتی فیصلے کے بعد دما دم مست قلندر کا نعرہ عوام نے ہی لگا دیا،انہوں نے کہا ہم نے اداروں کو آئینی طریقے سے مضبوط کیا،جمہوریت کو نقصان پہنچانے والوں کے راستے آئینی طریقے سے بند کئے ،آصف زرداری کا کہنا تھا ہم اس شخص کے ساتھ نہیں جو جمہوریت کیخلاف ہے،آرٹیکل 62 اور63 مخالفت کرنے والوں کے گلے آ گیااگر روایات برقراررکھی جاتی تو میاں صاحب کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain