تازہ تر ین

ایسی ایپس موجود جن سے کسی کا موبائل ہیک کر کے میسج کیا جاسکتاہے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ صرف ساڑھے چار منٹ میں کسی کے بھی موبائل سے کسی دوسرے کو میسج کیا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ اپنے پروڈیوسر کے موبائل فون پر عمران خان کے نمبر سے میسج کروا کر تجربہ بھی کیا، انکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اینکر پرسن مکرم کلیم نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان کے ایک معروف ہیکر کے ساتھ شو کیا تھا، جس میں انہوں نے لائیو کرکے دکھایا تھا کہ موبائل ہیک کرنا کتنا آسان ہے، حتیٰ کہ انہیں ایک کو اینکر کا موبائل فون ہیک کرکے اس میں ایک ایپلیکشن انسٹال کی جسکے بعد نہ صرف اس سے میسج کیے جاسکتے تھے بلکہ لاک ہونے کے باوجود اس سے ویڈیو بنائی جاسکتی تھی اور آواز بھی ریکارڈ کی جاسکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہیکر کے مطابق میسج4 سال تو کیا100 سال پرانی تاریخ میں بھی جاسکتا ہے، جسکے موبائل سے بھیجے جاتے ہیں، اسے معلوم بھی نہیں ہوتا اور بعد میں آو¿ٹ باکس سے میسج ڈیلیٹ بھی کردیا جاتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ لگتا ہے ن لیگ کے پاس کوئی خاص ہیکر آگیا ہے، چند روز پہلے تحریک انصاف کی ویب سائٹ بھی ہیک کی گئی تھی، انہوں نے ملک کو تو آئی ٹی سے اتنا مستفید نہیں کیا لیکن اپنا ہیکنگ سسٹم بہت مضبوط کرلیا ہے، اس لیے پہلے جے آئی ٹی کی ویب سائٹ ہیک ہوئی اور اب گلا لئی کے میسجز سامنے آرہے ہیں، ایسے میسجز کی کوئی ویلیو نہیں نہ ہی انکو ثبوت کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے، انہوں نے بتایا کہ ہیکر کے مطابق جو تھوڑی سی بھی مہارت رکھتا ہے وہ بآسانی سارے کام کرسکتا ہے، صرف اینڈ رائڈ فون کے ہی نہیں بلکہ تھوڑی سی کوشش کے بعد آئی فون کے ذریعے بھی میسجز بھیجے جاسکتے ہیں، مبشر لقمان نے کہا کہ مکرم کلیم نے یہ پروگرام ڈیڑھ دو ہفتے پہلے ریکارڈ کیا تھا جب عائشہ گلا لئی کا دور دور تک پتہ نہیں تھا اور وہ این اے ون کا ٹکٹ مانگنے کیلئے بنی گالہ کے دھکے کھارہی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain