اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ صرف ساڑھے چار منٹ میں کسی کے بھی موبائل سے کسی دوسرے کو میسج کیا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ اپنے پروڈیوسر کے موبائل فون پر عمران خان کے نمبر سے میسج کروا کر تجربہ بھی کیا، انکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اینکر پرسن مکرم کلیم نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان کے ایک معروف ہیکر کے ساتھ شو کیا تھا، جس میں انہوں نے لائیو کرکے دکھایا تھا کہ موبائل ہیک کرنا کتنا آسان ہے، حتیٰ کہ انہیں ایک کو اینکر کا موبائل فون ہیک کرکے اس میں ایک ایپلیکشن انسٹال کی جسکے بعد نہ صرف اس سے میسج کیے جاسکتے تھے بلکہ لاک ہونے کے باوجود اس سے ویڈیو بنائی جاسکتی تھی اور آواز بھی ریکارڈ کی جاسکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہیکر کے مطابق میسج4 سال تو کیا100 سال پرانی تاریخ میں بھی جاسکتا ہے، جسکے موبائل سے بھیجے جاتے ہیں، اسے معلوم بھی نہیں ہوتا اور بعد میں آو¿ٹ باکس سے میسج ڈیلیٹ بھی کردیا جاتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ لگتا ہے ن لیگ کے پاس کوئی خاص ہیکر آگیا ہے، چند روز پہلے تحریک انصاف کی ویب سائٹ بھی ہیک کی گئی تھی، انہوں نے ملک کو تو آئی ٹی سے اتنا مستفید نہیں کیا لیکن اپنا ہیکنگ سسٹم بہت مضبوط کرلیا ہے، اس لیے پہلے جے آئی ٹی کی ویب سائٹ ہیک ہوئی اور اب گلا لئی کے میسجز سامنے آرہے ہیں، ایسے میسجز کی کوئی ویلیو نہیں نہ ہی انکو ثبوت کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے، انہوں نے بتایا کہ ہیکر کے مطابق جو تھوڑی سی بھی مہارت رکھتا ہے وہ بآسانی سارے کام کرسکتا ہے، صرف اینڈ رائڈ فون کے ہی نہیں بلکہ تھوڑی سی کوشش کے بعد آئی فون کے ذریعے بھی میسجز بھیجے جاسکتے ہیں، مبشر لقمان نے کہا کہ مکرم کلیم نے یہ پروگرام ڈیڑھ دو ہفتے پہلے ریکارڈ کیا تھا جب عائشہ گلا لئی کا دور دور تک پتہ نہیں تھا اور وہ این اے ون کا ٹکٹ مانگنے کیلئے بنی گالہ کے دھکے کھارہی تھی۔
بریکنگ نیوز
- کراچی میں نو پارکنگ کی خلاف ورزی روکنے کے لیے اسمارٹ کیمرے نصب کیے جائیں گے
- اتحاد ایئرویز نے ابوظہبی جانے والی پرواز واپس موڑنے کے بعد بحرین کی صبح کی پرواز منسوخ کر دی
- سوات میں مہوڈنڈ جھیل کے قریب گلیشیئر گرنے سے سیاح جاں بحق
- گوگل پاکستان میں ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ کے لیے ساڑھے 3 لاکھ کیریئر سرٹیفکیٹس فراہم کرے گا
- روس نے ایک ہی روز میں یوکرین کے تقریباً 800 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
- برطانیہ اور سویڈن یوکرین کو 16 طیارے فراہم کریں گے
- فرانس کراچی میں اپنا قونصل خانہ مستقل طور پر بند کر سکتا ہے
- پاکستان میں سونے کی قیمت مسلسل دوسرے روز بھی بڑھ گئی
- پاکستان بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی
- روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر، پاؤنڈ کے مقابلے میں 4 روپے سستا
- امریکی ناکہ بندی کے باوجود ایرانی تیل بردار جہاز پاکستان کی جانب روانہ
- نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے میں 5.6 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس
- تہران کی امریکا کو وارننگ، خطے کا انفراسٹرکچر بھی نشانے پر ہوگا
- امریکی ایوانِ نمائندگان نے اسرائیلی فوج کی فنڈنگ روکنے کی تجویز مسترد کر دی
- ایبولا کے خدشے پر امریکا نے ڈی آر کانگو میں موجود شہریوں کی وطن واپسی روک دی
- امریکی فوج نے ایران پر حملوں کی تازہ لہر مکمل کرنے کا اعلان کر دیا
- ایرانی فوج کا دعویٰ، اردن میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا
- امریکا نے سعودی عرب کو تقریباً 2 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی
- میانمار کے قریب دو کشتی حادثوں میں 500 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ: اقوام متحدہ
- عراقی وزیراعظم الزیدی نے اربیل پر ڈرون حملے کی مذمت کی
