تازہ تر ین

پاکستان میں انٹرنیٹ میں خلل بتدریج برقرار

کراچی(ویب ڈیسک ) گزشتہ روزسے بینڈوڈتھ میں کمی کی وجہ سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس شدید طور پر متاثر ہے جبکہ پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ جدہ کے قریب سمندری تہہ میں آپٹیکل فائبر میں تکنیکی خرابی کے باعث پورے ملک کو ملنے والی بینڈوڈتھ میں کمی واقع ہوئی ہے.اس وقت پورے پاکستان میں انٹرنیٹ انتہائی سست روی سے چل رہا ہے اور انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں (آئی ایس پیز) کے مطابق انہیں بینڈوڈتھ میں شدید کمی کا ہے جس کی وجہ سے انہیں دشواری کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت سے فرانس جانے والی کیبل میں جدہ کے قریب بڑی تکنیکی خرابی پیدا ہوئی ہے۔ 13 ہزار کلو میٹرطویل آئی ایم ای ڈبلیو ای کیبل میں جدہ کے سمندر میں خرابی آئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کیبل میں ہارڈویئر خرابی پیدا ہوئی ہے، پاکستان کو ملنے والی بینڈوڈتھ کا بڑا حصہ اسی کیبل کے ذریعے یورپ سے پاکستان پہنچتا ہے جب کہ پہلے سے خراب ایک اورعالمی کیبل سی می وی 4 کی خرابی بھی تاحال دور نہیں ہو سکی جس کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کومشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پی ٹی اے نے پی ٹی سی ایل کو انٹرنیٹ سروس کی بلاتعطل فراہمی کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کاکہنا ہے کہ صارفین کو بلاتعطل متبادل ذرائع سے انٹرنیٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی جب کہ اتوار کی شام تک انٹرنیٹ کی رفتار تیز ہوجائے گی۔ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ عالمی کنسورشیم تکنیکی خرابی اوربحالی کے وقت کا تعین کررہا ہے تاہم پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ کو دوسرے کیبلزپرمنتقل کرنے کا کام بھی کر رہا ہے.


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain