تازہ تر ین

آئین کی پاسداری اور قانون کی حکمرانی ہر صورت یقینی بنائینگے

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس کے دوران خطے اور بالخصوص افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال بھی زیر غور آئی اور علاقائی امن اور سیکیورٹی کے حوالے سے عزم کا اظہار کیا گیا۔بیان کے مطابق اجلاس کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کے مثبت نتائج مرتب ہورہے ہیں، آرمی چیف نے آپریشن خیبر فور کی کامیابی کی بھی تائید کی۔قومی سلامتی اور سیکیورٹی کے حوالے سے پاک فوج کی خدمات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آرمی چیف نے دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے مشترکہ کوششوں کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔آرمی چیف نے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے ہی آئین اور قانون کی عملداری قائم ہوگی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک میں قانون کی حکمرانی قائم اور آئین کی بالادستی برقرار رکھنے کیلئے قومی طاقت کے حامل دیگر عناصر کے ساتھ مل کر دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خاتمے کی کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ علاقائی امن اور سلامتی کے حوالے سے اعتماد کی بنیاد پر باہمی تعاون کے خواہاں ہیں جبکہ کور کمانڈرز کانفرنس نے آپریشن رد الفساد کے ذریعے طویل مدتی مثبت اثرات کے حصول کو سراہا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 203 ویں کور کمانڈر کانفرنس چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پیر کو جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی، کانفرنس کے شرکاءنے ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جامع جائزہ لیا۔ کور کمانڈرز کانفرنس نے علاقائی سیکیورٹی صورتحال بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور علاقائی امن اور سلامتی کے عزم کا اعادہ کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم اس حوالے سے اعتماد کی بنیاد پر باہمی تعاون کے خواہاں ہیں تاکہ پائیدار علاقائی امن کا حصول ممکن ہوسکے ، کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاءکو لائن آف کنٹرول کی صورتحال کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ شرکاءنے کہا کہ آپریشن ردالفساد کے ذریعے طویل مدتی مثبت اثرات حاصل کئے جارہے ہیں جو لائق تحسین ہیں، آرمی چیف نے ہدایت کی کہ ملک میں قانون کی حکمرانی قائم اور آئین کی بالادستی برقرار رکھنے کیلئے قومی طاقت کے حامل دیگر عناصر کے ساتھ مل کر دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خاتمے کی کوششیں جاری رکھی جائیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain