دبئی /کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی اکثر انکے پاس دبئی جاتی تھیں اور پارٹی بدلنے کے بارے میں کہا کرتی تھیں جس پر انہوں نے عائشہ کو پارٹی بدلنے کی اجازت دیدی تھی، نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ جب ان کی حکومت ختم ہوئی تو عائشہ گلالئی اکثر دبئی آتی رہتی تھیں ، وہ حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے پارٹی بدلنے کا کہتی تھیں جس پر اس وقت میں نے کہا کہ اگر آپ جانا چاہتی ہیں تو چلی جائیں۔
