تازہ تر ین

دو مردوں کی شادی،بیویاں اور ان کے اہلخانہ بھی ہنسی خو شی شریک ،وجہ جان کر سب حیران

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں ہم جنسی پرستوں کی باہم شادی قانوناً جرم ہے لیکن اس کے باوجود گزشتہ دنوں وہاں دو مردوں نے شادی کر لی ہے مگر یہ مرد ہم جنس پرست نہیں ہیں، بلکہ ان کے شادی کرنے کی وجہ ایسی حیران کن ہے کہ جان کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گے۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دومردوں کی یہ شادی بھارتی ریاست مدھیاپردیش کے شہر اندور میں ہوئی ہے اور اس کی وجہ بارش کے دیوتا ’اِندر‘(Indra)کو خوش کرنا ہے۔
ان کے علاقے میں رواں سال برسات انتہائی کم ہوئی ہے اور لوگوں کا کہنا ہے کہ دیوتا اِندر کا دھیان اس علاقے کی طرف نہیں ہے۔ مقامی روایت کے مطابق اگر علاقے میں کوئی روایت سے ہٹ کر غیرمعمولی واقعہ ہو تو دیوتا کا دھیان اس طرف ہو جائے گا۔ چنانچہ ان مردوں نے یہ شادی اس لیے کہ ان کے خیال میں یہ ایک انوکھا کام ہو گا اور دیوتا کی توجہ ان کے علاقے کی طرف ہو جائے گی اور یہاں بھی بارش ہونے لگے گی۔رپورٹ کے مطابق ان دونوں مردوں کے نام سیکرم اہیروار اور راکیش ادجن ہیں۔ دونوں شادی شدہ اور صاحبِ اولاد ہیں۔ ان کی بیویاں اور بچے بھی ان کی شادی میں شریک ہوئے جو ہندوانہ رسم و رواج کے مطابق دھوم دھام سے ہوئی


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain