بغداد (ویب ڈیسک) ویسے تو پاکستان میں مکلی کا تاریخی قبرستان بہت مشہور ہے لیکن عراقی شہر نجف میں واقع ”وادی السلام“ نامی قبرستان کو دنیا کے سب سے بڑے قبرستان کا درجہ حاصل ہے۔قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ نجف شہر کی مجموعی ا?بادی صرف 14 لاکھ کے لگ بھگ ہے جس کے مقابلے میں وادی السلام قبرستان میں قبروں کی تعداد لگ بھگ 4 گنا زیادہ یعنی 50 لاکھ سے متجاوز ہے۔وادی السلام کا رقبہ 1485.5 ایکڑ (6 مربع کلومیٹر) سے کچھ زیادہ ہے جہاں روزانہ 150 سے 200 مردے دفنائے جاتے ہیں جبکہ ہر سال لاکھوں زائرین دنیا بھر سے اس کی زیارت کرنے بھی ا?تے ہیں۔ماضی میں یہاں روزانہ 80 سے 120 م±ردے دفنائے جاتے تھے لیکن جب سے ”داعش“ نے سر اٹھانا شروع کیا ہے تب سے عراق میں دہشت گردی کی وارداتوں اور اس قبرستان میں روزانہ دفنائے جانے والے افراد کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوچکا ہے۔یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ داعش سے لڑنے والے عراقی فوجی، محاذ پر جانے سے پہلے اس قبرستان میں بنی ہوئی ایک قبر پر حاضری دے کر منت مانگتے ہیں اور ساتھ ہی یہ وصیت بھی کرجاتے ہیں کہ اگر دورانِ جنگ وہ مارے جائیں تو انہیں یہیں دفن کیا جائے۔اس قبرستان میں سادہ اور کچی قبروں سے لے کر کتبوں، خطاطی اور خوبصورت نقوش سے آراستہ قبریں تک دیکھی جاسکتی ہیں۔ وادی السلام سے نکالا جانے والا ایک خاص سفید پتھر ”د±رِ نجف“ کہلاتا ہے جسے نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ انگوٹھی میں پہنا جاتا ہے۔