تازہ تر ین

”ہے کوئی مائی کا لعل جو۔۔۔“خواجہ آصف کا دبنگ اعلان

اسلام آباد (نیٹ نیوز) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کوئی مائی کا لال ہے جو پرویز مشرف پر ہاتھ ڈال سکے ؟ کوئی عدالت مشرف کے خلاف کارروائی کرے گی ؟سیکیورٹی کی وجہ سے نواز شریف کا جی ٹی روڈ کے قافلے کا سفر طویل ہو رہا ہے ، سکیورٹی خدشات کے باعث سکیورٹی اداروں نے نواز شریف کو پانچ یادس منٹ سے زیادہ نہ رکھنے کے لئے متنبہ کیا گیا تھا ،توقع ہے کہ نواز شریف کل رات گوجرانوالہ میں قیام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی ہے اور اس عوامی مارچ کا قانونی فائدہ ہو تا تو نظر نہیں آ رہا۔ ہمارے ملک میں قانون کی اپنی ایک مثال ہے اوراس کا راستہ اپنی حیثیت رکھتے ہیں ، میں اپنے ملک کی عدالتی تاریخ کی بحث میں نہیں پڑوں گا اس پر ماضی میں بھی اعتراضات ہوتے رہیں اب بھی ہو رہے ہیں لیکن چاہتے ہیں کہ مستقبل میں نہ ایسے فیصلے آئیں اور نہ ہی ان پر تنقید ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاست دان ہیں ہمارا حق ہے کہ ہم عوام میں واپس جائیں اور ان سے مینڈیٹ دوبارہ لے سکیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain