تازہ تر ین

اداکارہ میرا ور لیلیٰ میں پھر ٹھن گئی

لاہور (خصوصی رپورٹ) فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ اداکارہ لیلیٰ جتنا مرضی شور مچا لے اس کا میری بھابی بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا۔ لیلیٰ الٹی سیدھی باتیں کرکے صرف سستی شہرت کے لئے میڈیا کی توجہ حاصل کرنا چاہتی ہے اسے بیان دیتے ہوئے ہوش بھی نہیں ہوتا کہ وہ کیا باتیں کررہی ہے۔ میرا نے کہا کہ جس اداکارہ کو لباس پہننے کی تمیز نہ ہو اس سے آپ کیا توقع وابستہ کرسکتے ہیں۔ چاند حاصل کرنے کا خواب سب ہی دیکھتے ہیں مگر چاند کو حاصل کوئی نہیں کرسکتا اور لیلیٰ بھی ہمارے گھر کی بہو بننے کے خواب دیکھتی رہتی تھی اب اسے اپنی نیند سے بیدار ہوجانا چاہئے اور کھلی آنکھوں سے حقیقت کا سامنا کرنا چاہئے۔ لیلیٰ کو مشورہ ہے کہ وہ جلد اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کرکے اپنا گھر آباد کرلے ورنہ وقت کے ساتھ ساتھ وہ مزید بوڑھی ہوتی جائیں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain