لاہور (ویب ڈیسک) سروں کے بادشاہ اور شہنشاہ قوال استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے20 سال بیت گئے مگر ان کی آواز کا جادو آج بھی سرچڑھ کر بول رہا ہے۔ 1948میں فیصل آباد میں معروف قوال فتح علی خان کے ہاں پیدا ہونے والے نصرت فتح علی خان قوالی اورلوک موسیقی میں اپنی پہچان آپ تھے، نصرت فتح علی خان کا پہلا تعارف خاندان کے دیگرافراد کی گائی ہوئی قوالیوں سے ہوا۔ ”حق علی مولا علی“ اور ”دم مست قلندرمست مست“ نے انہیں شناخت عطا کی۔