لاہور(شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ پریا خان کا کہنا ہے کہ شارٹ کٹ سے شہرت حاصل کرنا سب سے بڑی بیوقوفی ہے اچھا فنکار وہی ہوتا ہے جو محنت اور لگن کے ساتھ کام کریں اور اپنی فنی صلاحیتوں کے ساتھ اپنا نام روشن کریں اور میں ہمیشہ کوشش کرتی ہو ں کہ اپنے کردار کو حقیقت کا رنگ دوں ایک سوال کے جواب میںپریا خان نے کہا کہ انسان کو دوسروں پر تنقید کے بجائے اپنی اصلاح کرنی چاہئے کسی سے جیلس نہیں ہونا چاہئے میں کبھی کسی سے جیلس نہیں ہوتی اور نہ ہی دوسروں سے حسد کرتی ہوں کیونکہ جو انسان حسد کرتا ہے وہ آگے نہیں بڑھ پاتا ،ان کایو این پی سے مزید کہنا تھا کہ محنت اور اچھی پرفارمنس سے لوگوں کے دلوں کو جیتا جا سکتا ہے