تازہ تر ین

نیب کی تفتیش کا بائیکاٹ ، تہلکہ خیز خبر نے تھرتھلی مچا دی

اسلام آباد (ٹی وی رپورٹ) نیب راولپنڈی کی جانب سے نوازشریف سمیت انکے دونوں بیٹوں کو 18اگست کی طلبی کے لیے نوٹس جاری کرنے پر شریف خاندان کاردعمل سامنے آگیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق شریف خاندان کاکہناہے کہ نیب راولپنڈی کی جانب سے کوئی بھی نوٹس وصول نہیں ہوالیکن شریف خاندان کی جانب سے نیب کے معاملے پر مختلف آپشنز زیر غور ہیں جبکہ نیب تفتیش اور بائیکاٹ کا لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جاسکتا ہے تاہم نظرثانی درخواست کے فیصلے تک انویسٹی گیشن روکنے کا آپشن موجود ہے۔ نیب نے شریف خاندان کو طلب کر کے محض خانہ پری کی ہے تاکہ سپریم کورٹ کو جواب دے سکے کہ ہم نے کارروائی کی، شریف خاندان کو مکمل سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ راولپنڈی کے بجائے لاہور آفس میں بلانا بھی اسی کے تحت ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب میں شریف خاندان کے بہت سے ہمدرد موجود ہیں کیونکہ ان کو بھرتی ہی اسی مقصد کےلئے کیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain