کراچی(شوبز ڈیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان حقیقی گائیک ہیں جنہوں نے اپنے فن کے ذریعے پاکستان کا نام دنیا بھر میں بلند کیا ہے۔ پاپ موسیقی شور کانام ہے جبکہ کلاسیکل موسیقی ہی اصل روح کی غذا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ایم حنیف سعید نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایشین انٹر نیشنل کی جانب سے 26اگست کو کراچی میں راحت فتح علی خان کے کنسرٹ میں ان کی تاجپوشی کی جائیگی۔رسم تاجپوشی کے ہمراہ انہیں ایک خوبصورت چادر بھی پیش کی جائیگی جس میں ٹائٹل ”سروں کے سلطان، راحت فتح علی خان“ لکھا ہو گا۔