تازہ تر ین

اسحاق ڈار مزید 35کمپنیوں سے فارغ

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا حکومتی امور پر اثرورسوخ ختم کرنے کیلئے مزےد35 کمیٹیوں کی صدارت سے انہیں فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اسحاق ڈار گروپ کے اعلیٰ افسران کو بھی اہم عہدوں سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس فیصلوں پر عملدرآمد اگلے ہفتے سے شروع ہوجائے گا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسحاق ڈار کو پہلے ہی ای سی سی اور نجکاری کمیٹی کی صدارت سے فارغ کر چکے ہیں اب نجکاری کمیٹی،بین الوزارتی کمیٹی، فوڈ سیکورٹی کمیٹی،شوگر انڈسٹری کے متعلق قائم کمیٹی،سرمایہ کاری کمیٹی،اسٹیٹ بنک بارے کمیٹی،صنعتی امور بارے کمیٹی،این ایچ اے کمیٹی اس طرح درجنوں سے زائد کمیٹیوں کی صدارت سے اسحاق ڈار کو فوری طور پر فارغ کردیا جائے گا۔سابق نااہل ہونے والے وزیراعظم نوازشریف نے حکومت کی باگ ڈور اسحاق ڈار اور اپنی بیٹی مریم نواز کے ہاتھ میں دی تھی،اسحاق ڈار نوازشریف دور میں سب سے زیادہ طاقتور وزیر تھے اور کسی وزیر اور وزارت کی سمری کو کوئی اہمیت بھی نہ دیتے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain