تازہ تر ین

اینڈرسن ٹیسٹ میں 500 وکٹوں کاسنگ میل عبورکرنے کے قریب

برمنگھم(اے پی پی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن کو ٹیسٹ میں 500 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے کےلئے 8وکٹیں درکار ہیں۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے چھٹے پلیئر بن جائیں گے۔ جیمز اینڈرسن اب تک 127 ٹیسٹ میچوں میں 492 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ توقع ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں یہ کارنامہ سرانجام دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ٹیسٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ سری لنکا کے مرلی دھرن کے پاس ہے۔ وہ 800 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ آسٹریلیا کے شین وارن 708 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور بھارت کے انیل کمبلے 619 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain