تازہ تر ین

کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ ، اہم شخصیت اسلام آباد طلب

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کر لیا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو اسلام آباد طلب کر لیا، کچھ وزراءکو فارغ کرکے نئے وزراءکو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اتوار کو بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کر لیا۔ بلاول بھٹو نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو اسلام آباد طلب کر لیا۔ وزیر اعلیٰ بلاول کو وزراءکی کارکردگی پر بریفنگ دیں گے۔ بلاول بھٹو نے سعید غنی کو سندھ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا اور متعدد وزراءکے قلمدان تبدیل کیے جانے کا امکان ہے ۔ کچھ وزراءکو فارغ کرکے نئے وزراءکو شامل کیا جائے گا کیونکہ پارٹی قیادت متعدد وزراءکی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain