تازہ تر ین

بیٹی کی پیدائش جرم بن گیا

گگومنڈی(خصوصی رپورٹ) بیٹی کی پیدائش جرم بن گیا،سنگدل باپ کی نومولودبیٹی کوجان سے مارنے کی کوشش،بیوی کوطلاق دے دی۔169۔ای بی کی شگفتہ بی بی کی شادی محمدطارق سے ہوئی تھی جس نے ایک بیٹی کوجنم دیاتھا۔شگفتہ بی بی اپنی والدہ کے گھرموجودتھی کہ محمدطارق وہاں آگیاور 20دن کی بیٹی کوقتل کردینے کی نیت سے اس کاگلہ دبادیا۔نومولودکی ماں بیٹی کوبچانے کیلئے آئی تومحمدطارق نے اسے طلاق دے دی۔شگفتہ بی بی کی والدہ شمیم بی بی کی درخواست پرمقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق 20ویں صدی کے اس ترقی یافتہ دورمیں بھی بعض لوگ جاہلانہ ذہنیت رکھتے ہوئے بیٹی کورحمت کی بجائے زحمت تصورکرتے ہیں۔نواحی گاﺅں169۔ای بی میں گزشتہ روزہونے والے واقعہ نے بیٹیوں کوزندہ درگوکرنے والے زمانہ کی یادتازہ کردی ۔دیہہ ہذاکی رہائشی شمیم بی بی کی بیٹی شگفتہ بی بی کی شادی محمدطارق سے ہوئی تھی جوبچے کی پیدائش کے سلسلہ میں اپنی ماں کے گھرآئی ہوئی تھی۔شگفتہ بی بی نے 20روزقبل ایک بیٹی کوجنم دیا۔بیٹی کی پیدائش کاسنتے ہی سنگدل باپ محمدطارق اپنے سسرال آیااوربیٹی کی پیدائش پرسیخ پاہوتے ہوئے گلہ دباکراپنی بیٹی کوقتل کرنے لگاتواس کی بیوی شگفتہ بی بی نے اپنے خاوندکوایساکرنے سے منع کیااوربیٹی کوبچانے کی کوشش کرنے لگی تومحمدطارق نے طلاق دے کر شگفتہ بی بی کواپنی زوجیت سے فارغ کردیا۔شگفتہ بی بی کی والدہ شمیم بی بی زوجہ محمداحمدکی درخواست پرپولیس نے سنگدل باپ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain