اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو آسٹریلین طوطے کا لقب دے دیا ہے۔پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ عدالتوں کے سامنے پیش ہوتی رہی، چودھری نثار وہ آسٹریلین طوطے ہیں جو صرف بول سکتے ہیں کچھ کرنہیں سکتے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے گزشتہ روز بڑی ہنسی آئی چوہدری نثار نے کہا کہ میں اپنے منہ میاں مٹھو نہیں بننا چاہتا ہوں مگر جو باتیں کیں وہ ایسے تھیں جیسے آسٹریلین طوطا ہوتا ہے جو بڑی آواز سے بولتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس دن پنجاب ہاو¿س سے باہر ان کی پریس کانفرنس ہوئی وہ پریس کانفرنس سمجھی بھی جائے گی، سوچی بھی جائے گی۔ محسوس بھی کی جائے گی اور لوگوں کو اس کا انتظار بھی ہو گا.
