اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف کو سیاستدان ہی نہیں مانتا نوازشریف پاکستان کو عالمی تنہائیمیں لے گئے کشمیر پر تو آج تک بات نہیں کی اور صرف پیسہ کیلئے گریٹر پنجاب کے خواب دیکھ رہے ہیں نوازشریف کے سرحد پار دولت ہیں۔ ان کے پاس بھارت سے لوگ کیوں ملنے آتے ہیں کیا وہاں ان کی سرمایہ کاری پر سرحد کے قریب ٹیکسٹائل ملز سے تیار کردہ مال یہاں آرہا ہے۔ ہمارے خاندان کے گاندھی خاندان سے تین نسلوں کے تعلقات ہیں لیکن ہماری دعوت پر تو مودی یہاں نہیں آتا۔ نوازشریف کی نیت ہی ٹھیک نہیں ہے۔ حکومت میں ان لوگوں کو شامل کیا جنہوں نے ہمیں جیلوں میں ڈالا زبان کاٹ دی۔ سیف الرحمان کو آج تک معاف نہیں کیا۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آٓصف زرداری نے کہا کہ ضیا کی گود سے اٹھنے والے آج نظریاتی ہونے کی بات کررہے ہیں۔ ہم نے ن لیگ پنجاب میں حکومت بنانے دی تھی۔ اب ہم خود پنجاب میں حکومت بنائیں گے۔ پی ٹی آئی اور ن لیگ سے بہت سے لوگ ہمارے ساتھ رابطہ میں ہیں۔ ن لیگ کو اپوزیشن میں بیٹھنا پڑے گا۔ پیپلزپارٹی نے اپنے ہر دور میں فوج کو مضبوط کیا۔ پاکستان اسٹیبلشمنٹ کو کمزور کرنا افورڈ ہی نہیں کرسکتا چودھری نثار نے انہیں اشارہ دیا ہے کہ اگر کوئی اور بولا تو وہ بھی مزید انکشاف کرینگے۔ میں پرویز مشرف کو ہٹا سکتا تھا اور ہٹادیا وہ نہ وہ دوبارہ مارشل لا لانا چاہتے تھے۔ نوازشریف کو رلانے میں ہی فارغ ہوگئے تھے اگر میں مدد کو نہ آتا میں نے مدد ان کی نہیں بلکہ پارلیمنٹ کو مضبوط کرنے کیلئے کی کہ وہ مدت پوری کرے۔ اگلے الیکشن میں وفاق اور پنجاب میں حکومت ہم بنائیں گے۔ پنجاب میں آزاد امیدوار زیادہ کامیاب ہونگے۔ موجودہ چیف جسٹس پر زیادہ اعتماد ہے۔ ہم نے ن لیگ کا آر او کا الیکشن تسلیم کیا عزت دی لیکن انہوں نے ہمارے ساتھ کیا کیا۔ ملک کو بیرونی خطرات بھی ان کی وجہ سے ہیں۔ امریکہ اگر افغانستان میں مدر آف بامب گراتا ہے تو وہ افغان قیادت کو نہیں ہمیں ڈرانے کیلئے گراتا ہے ہم کسی سے کم نہیں ہم ہر طرح کے حالات میں ہر کسی دشمن کا مقابلہ کرینگے۔ نوازشریف کی جی ٹی روڈ ریلی ناکام رہی 10ہزار تو پولیس کے اہلکار تھے وزیراعظم ان کا اپنا ہے پنجاب بھائی کے پاس ہے تو پھر جمہوریت کو خطرہ کیسے ہے۔
