لاہور (خصوصی نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی پانامہ کیس پیپرز میں اربوں روپے کی پیشکش کا الزام لگانے کے حوالے سے کیس کی سماعت میں عمران خان نے اپنا جواب جمع نہیں کروایا، عدالت کا دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 9ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہورکی سول عدالت میں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے پا نامہ پیپرز میں اربوں روپے کی پیشکش کا الزام لگانے پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کیخلاف اربوں روپے کی پیشکش کا الزام لگانے پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کیخلاف دس ارب روپے ہرجانہ کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عمران خان نے اپنا جواب جمع نہیں کروایا، عدالت نے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 9ستمبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا موقف ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے شہباز شریف پر الزام عائد کر کے قوم کو گمراہ کیا، سیاسی مفادات حاصل کرنے کے لئے ان کی کردار کشی کی۔
