تازہ تر ین

پارٹی سربراہوں کے اختیارات کم،62،63بارے بھی بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آرٹیکل تریسٹھ سے متعلق ترمیمی بل کیلئے تحریک ایوان بالا میں پیش، چیئرمین سینیٹ نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دی۔ آرٹیکل 63 الف میں ترمیم کیلئے پی پی کے سینٹر نوابزادہ سیف اللہ مگسی نے بل سینیٹ میں پیش کر دیا۔ ایوان نے بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ بل کا متن کچھ اس طرح ہے۔ ممبران کو ضمیر کے مطابق ووٹ دینے کا حق دیا جائے۔ اراکین پر صرف اپنی جماعت کو ووٹ دینے یا باز رہنے کی پابندی پارلیمانی جہموریت کی روح اور اقدار کے منافی ہے۔ آرٹیکل کے تحت پارٹی سربراہوں کو حاصل اختیار پارلیمانی جہموریت کے اداروں کو کمزور کرتا ہے، اس لئے اس حوالے سے اٹھارہویں ترمیم میں کی گئی اس سے متعلق ترمیم کو ختم کیا جائے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain