لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میںوکلائ کے پتھراﺅ کے جواب میں پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں راہ گیر اور وکلاءآنسو گیس کی زدمیں آگئے ،آنسو گیس کی شیلنگ سے لاہور ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری عامر سعید راں اور فنانس سیکرٹری ظہیر بٹ کے علاوہ متعدد وکلاءشیلنگ سے شدید زخمی ہو گئے،جنہیں ایمبولینسز کے ذریعے میو ہسپتال منتقل کر دیاگیا، جس پروکلاءنے جی پی او چوک میں جا کر دھرنا دیدیا جو کہ رات گئے تک جاری رہا ۔






































